اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے الجزیرہ چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ہم مقبوضہ فلسطین کے ساحل پر صہیونیوں کی ایلات بندرگاہ کی چھٹی کرنے اور بن گوریون ہوائی اڈے کا فضائی محاصرہ کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا: فلسطین کے غاصبوں کے خلاف کاروائیوں میں شدت لانے کے لئے ہمارے پاس متعدد آپشن موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غاصبوں کے ساتھ مذاکرات میں حماس کا موقف مضبوط کرنا، غزہ کی پشت پناہی میں ہماری کاروائیوں کا اہم ہدف ہے۔
انھوں نے کہا: ہم صہیونی ریاست کی طرف سے کسی بھی فوجی رد عمل سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ اپنے قائد کے فرمان پر، اللہ پر توکل کے ساتھ، حیفا بندرگاہ گھیر لینے کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ