اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جماعت اسلامی نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف یکم جون کو حیدرآباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست 'اسرائیل' اس وقت بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے، فلسطینی بھوک اور قحط سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تو یورپین ممالک بھی کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل اہل غزہ کے لیے خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین بدترین صورتحال میں مبتلا ہے جبکہ اسرائیلیوں کے مظالم کی سرپرستی امریکا کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
پاکستان: جماعت اسلامی کا یکم جون کو حیدرآباد میں غاصب صہیونی ریاست کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس وقت بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے، فلسطینی بھوک اور قحط سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ