ابنا: محمود الزہار نے بالفور بیان کو غیر قانونی قرار دیتے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اسی بیان کی بنیاد پر غاصب صہیونی ریاست کا وجود عمل میں آیا۔ انھوں نے سنہ انّیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی واپسی کی ضرورت پر زور دیا اور اسے فلسطینیوں کا قانونی حق قرار دیا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما محمود الزہار نے کہا کہ فلسطینی مسلمان اپنے حق کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے اور اس سلسلے میں وہ اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ علاقے میں غاصب صہیونی ریاست کے قیام کی وجہ، برطانیہ کی سامراجی حکومت ہے جس نے بالفور بیان کے تحت اس غاصب حکومت کی تشکیل میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
.......
/169