ابنا:اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے برطانوی سامراج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے برطانوی حکومت کے ساتھ رابطہ کم کرنے کی قرارداد کو ہنگامی بنیاد پرمنظور کرلیا ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے برطانیہ کی ایران کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی سامراج کو درس دینا اب ضروری ہوگیا ہے۔ پارلیمنٹ میں حاضر 198 نمائندوں میں سے 162 نمائندوں نے برطانیہ کے ساتھ رابطہ کم کرنے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 5 نمائندوں نے مخالفت میں اور6 نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ کل یورپ نے امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ............... /169
22 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 279904
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے برطانوی سامراج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے برطانوی حکومت کے ساتھ رابطہ کم کرنے کی قرارداد کو ہنگامی بنیاد پرمنظور کرلیا ہے۔