صہیونیت کا خاتمہ
-
لندن میں غزہ کےمظلوم عوام کے حق میں عظیم الشان مظاہرہ، فوری جنگ بندی کا مطالبہ
برطانوی دارالحکومت لندن کی فضا بدھ کے روز اس وقت آہوں اور سسکیوں سے گونج اٹھی جب ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے، غزہ کے زخمی دلوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قابض اسرائیل کی سفاکانہ جنگی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
-
ہم اپنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، نیتن یاھو دھوکہ دہی پر قائم ہے:حماس کا دوٹوک اعلان
اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے دنیا کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ قابض اسرائیل کے فریب اور دھوکہ دہی پر مبنی دعووں سے وہ مرعوب نہیں ہوں گے، نہ ہی اپنی مزاحمت کو ترک کریں گے، چاہے اس راہ میں کتنی ہی آزمائشیں کیوں نہ آئیں۔
-
یورپی ممالک کا شدید ردعمل، جنین میں سفارتی وفد پر فائرنگ پر اسرائیلی سفیروں کی طلبی
یورپ کے دارالحکومتوں میں اضطراب دوڑ گیا جب دنیا کے سامنے انسانیت کے دشمن قابض اسرائیل نے سفارتکاروں کے احترام کو بھی پاؤں تلے روند ڈالا۔ اٹلی، فرانس، اسپین اور بیلجیم نے بدھ کے روز اپنے ہاں متعین قابض اسرائیلی سفیروں کو طلب کرنے کا اعلان کیا، تاکہ جنین میں پیش آئے افسوسناک اور خطرناک واقعے کی وضاحت طلب کی جا سکے۔
-
واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاکواشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
-
غزہ: صہیونی قاتلوں نے احمد کو بھی شہید کر ڈالا!
'اسرائیل' نے فلسطین کے سپورٹس چیمپئن اور قومی ہیرو "احمد" کو بھی قتل کر دیا۔
-
عالمی تنقید، صہیونیوں کو کا غزہ میں ناکہ بندی کے خاتمے کا فیصلہ کرنا پڑا
عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد صہیونی ریاست نے غزہ میں محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کے لیے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
-
ویڈیو | فلسطین "خان یونس: یورپی اسپتال پر بمباری کا لرزہ خیز لمحہ – 40 تباہ کن بم گرائے گئے"
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، خان یونس میں واقع یورپی اسپتال کو گزشتہ روز 40 بموں سے نشانہ بنایا گیا۔
-
مقاومت بدستور جاری ہے؛
مقاومت نے لبنان پر ذلت آمیز سمجھوتہ مسلط نہیں ہونے دیا، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا: مقاومت (یعنی حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں) نے لبنان پر اسرائیل کی طرف سے ذلت آمیز سمجھوتہ مسلط نہیں ہونے دیا۔
-
اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا، خیانت اور غداری ہے، نبیہ بری
لبنانی پارلیمان کے سربراہ نے کہا: ہمیں یقین ہے کہ صہیونی ریاست لبنان پر جارحیت کرکے بیروت کو تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔
-
غاصب آبادکاروں کی دوڑیں؛
یمن نے مقبوضہ یافا [تل ابیب] میں بن گوریون ایئرپورٹ کو پھر بھی نشانہ بنایا / مقبوضہ فلسطین کے لئے پروازیں منسوخ؛ باتصویر
یمنی افواج نے غزہ کے عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین میں کئی دوسروں شہروں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ نکتہ: پاکستان کے لئے یمنی حملوں کے فوائد!
-
امریکہ نے سعودی عرب سے اسرائیل سے تعلقات کی شرط واپس لے لی، ذرائع
اطلاعات کے مطابق، امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے کےلیے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی شرط واپس لے لی۔
-
-
ویڈیو | یمنی میزائل تھاڈ اور ایرو کو پیچھے چھوڑ کر نشانے پر لگا / صہیونی سیکورٹی حکام یمنی میزائل سے شکست کھانے پر سیخ پا
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | صہیونی ریڈیو نے اعلان کیا کہ بن گوریون ہوائی اڈے پر کو نشانہ بنانے کے لئے داغے جانے والے یمنی میزائل کے مقابلے میں اسرائیلی ایرو اور امریکی تھاڈ میزائل شکن سسٹمز کی مکمل ناکامی سے شدید تشویش میں مبتلا ہوئے ہیں۔۔۔ اور صہیونی حکام کی تشویش کا سبب یہ ہے کہ بن گوریون ہوائی اڈے کے اطراف میں چار دفاعی سسٹمز کی تنصیب کے باوجود اس ہوائی اڈے پر یمنی میزائل بڑی آسانی سے اتر آیا ہے۔/ یمن نے دنیا بھر کے ہوا بازی کے اداروں سے کہا ہے کہ اگر ان کے لئے مسافروں کی جانیں اہمیت رکھتی ہیں تو مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والی پروازیں مکمل طور پر بند کر دیں۔
-
خدا کی لاٹھی بے آواز؛
بیت المقدس میں نہ بجھنے والی آگ / "اسرائیل" کی بے بسی؛ بین الاقوامی مدد مانگ لی + ویڈیوز
مقبوضہ قدس شریف میں مسلسل آتشزدگیوں کی وجہ سے ہزاروں صہیونی بھاگ کھڑے ہوئے۔ پچھلے چند گھنٹوں سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آگ میں شدت آئی ہے اور صہیونی حکام آگ بجھانے سے عاجز ہو گئے ہیں، اور کئی یورپی ممالک کو صہیونیوں کی مدد کرنا پڑی ہے، لیکن شعلے بدستور بھڑک رہے ہیں۔
-
تصویری رپورٹ | مقبوضہ قدس اور اطراف میں آگ مسلسل پھیل رہی ہے، غاصب ریاست بے بس
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایک صہیونی نے X پر لکھا: جنگ میں ہم نے لوگوں کا قتل عام کیا، لیکن ہم پر بھی جنگ مسلط ہے، معاشی حالت مسلسل ابتر ہو رہی ہے اور اب آگ نے ہمارا گھر دیکھ لیا ہے خلاصہ یہ کہ اگر میں ایک معتقد شخص ہوتا تو دل ہی دل میں ضرور کہتا کہ جو کچھ ہم کرتے ہیں وہ یکسر غلط ہے، اور یہ اس کی سزا ہے۔
-
تصویری رپورٹ | مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں آگ ہی آگ، صہیونی چکرا گئے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا _ کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف کے پہاڑوں میں ایک بڑی آگ بھڑک اٹھنے کے بعد، اسرائیلی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دھواں حلق میں چلے جانے کے باعث 12 افراد کا دم گھٹ گیا ہے۔ جائے وقوعہ کی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگ شہر کی ایک اہم سڑک کے آس پاس پھیل چکی ہے اور اسے بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر اور فائر فائٹنگ طیارے تعینات کیے گئے ہیں۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان: تل ابیب میں خاموشی چھا گئی
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ میں صیہونی حکومت کے اتحادیوں کو لکھا کہ نہ صرف یہ کہ کوئی فوجی آپشن نہیں ہے، بلکہ یقینی طور پر کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ کسی بھی حملے کا فوری جواب دیا جائے گا۔
-
مصر فلسطینی کاز کے خاتمے کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، عبدالفتاح السیسی
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کی طرف فلسطینی کاز کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر فلسطینی کاز کے خاتمے کے لئے ہونے والی کوششوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔
-
ویڈیو | مقبوضہ فلسطین: نیتن یاہو کے ریمارکس پر یہودی آبادکار مشتعل
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایک طرف سے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف یہودی آبادکاروں کے احتجاج کی صدائیں بلندتر ہورہی ہیں، اور جنگ بندی کے لئے کیمپینز اور طوماروں پر دستخط کئے جارہے ہیں دوسری طرف سے صہیونی وزیر اعظم اپنے جرائم کی سزا سے بچنے کے لئے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہا ہے۔ صہیونی آبادکار اس کے اس موقف کے اعادے پر مزید مشتعل ہو گئے ہیں۔/110
-
ویڈیو | شمالی غزہ میں مجاہدین نے گھات لگا کر صہیونیوں دانت کھٹے کر دیئے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز نے کچھ تصاویر نشر کی ہیں جس میں غزہ کے مشرق میں ایک صہیونی ٹینک کو نشانہ بنانے کی کاروائی کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ نیز اس ویڈیو میں غزہ کے مشرقی محلے التفاح کے اطراف میں صہیونیوں کے دوسرے بکتر بند وسائل پر القسام کے حملوں کی تصویریں بھی پیش کی گئی ہیں۔/110
-
-
اسرائیل کے داخلی سیاسی حالات ٹھیک نہیں، ہم سانحے کی طرف بڑھ رہے ہیں، یائرلاپیڈ
سابق اسرائیلی وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف یائرلاپیڈ نے کہا کہ اسرائیل کے داخلی سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
-
"غزہ کے گلی کوچوں میں بکھرا غیر پھٹا گولہ بارود، شہریوں کے لیے خاموش خطرہ بن چکا ہے"
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، ایک طرف صیہونی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے جاری ہیں، تو دوسری جانب غیر پھٹے میزائل اور بارودی مواد فلسطینی شہریوں کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
-
ویڈیو | اگر سوچتے ہو کہ ایران جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتا تو تم غلطی پر ہو، امریکی کرنل
ایک ریٹائرڈ امریکی کرنل کا کہنا تھا کہ اگر تم سوچتے ہو کہ ایران جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتا تو تم غلطی پر ہو۔ ایران صرف ایک دن میں پورے اسرائیل کو مٹی کا ڈھیر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
ویڈیو | اسرائیل ایرانی تنصیبات پر وسیع حملے کی صلاحیت نہیں رکھتا / امید ہے کہ ہم ایران جوابی کاروائی نہ دیکھیں، سابق امریکی سفارتکار
سابق امریکی سفارتکار ڈینس جیٹ (Dennis Jett) نے بی بی فارسی سروس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ایرانی وسیع پیمانے پر جوابی کاروائی کریں گے، اس جوابی کاروائی کا مطلب کیا ہے؟ تو امید ہے کہ ہم اسے نہ ہی دیکھیں۔
-
ویڈیو اسرائیل کی تشویش کا سبب ایران کی سائنسی ترقی ہے، عرب تجزیہ کار
اس عرب تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اسرائیل سر دیواروں سے ٹکراتا ہے تاکہ مشرق وسطی میں کسی کو بھی یورینیم کی افزودگی کا حق حاصل لہ ہو، سوال یہ ہے کہ کوئی اسرائیلی ری ایکٹرز اور ایٹمی وارہیڈز اور اس کے جوہری حملوں پر مبنی دھمکیوں کی طرف توجہ کیوں نہیں دیتا؟
-
تصویری رپورٹ |غزہ میں واقع الشفا اسپتال کی ابتر صورتحال
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملوں کے آغاز سے ہی متعدد اسپتالوں اور طبی اداروں کو نشانہ بنایا ہے، یہاں تک کہ مریضوں کو ابتدائی طبی نگہداشت فراہم کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ شفا اسپتال غزہ کے ان طبی مراکز میں سے ایک ہے جو اسرائیلی حملوں کے باعث شدید نقصان کا شکار ہوا، اور اس کا ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ اور اس میں موجود آلات، جو بیماریوں کی تشخیص میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔
-
تصویری رپورٹ| غزہ:النصیرات پناہ گزین کیمپ میں خوراک کی شدید کمی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غز میں النصیرات پناہ گزین کیمپ میں خوراک کی قلت ایک سنگین انسانی بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ مقامی ذرائع اور امدادی تنظیموں کے مطابق، سیکڑوں خاندان روزانہ بھوک اور غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جب کہ امدادی سامان کی رسائی محدود ہو چکی ہے۔ کیمپ میں مقیم بچوں، خواتین اور بزرگوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کئی دنوں سے غذائیت سے بھرپور خوراک دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ والدین بے بسی کے عالم میں بچوں کو بھوکا سلا رہے ہیں۔
-
تل ابیب میں ہوابازوں کی بغاوت
اس رپورٹ میں ـ بالخصوص ریزرو ـ صہیونی فوجیوں کی طرف سے لیٹرز ڈومینو کی لہر کی بنیاد پر، صہیونی ریاست کی اندرونی صورت حال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔