اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو تحریک حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو ناکام بنانے میں اسرائیلی فوج کی ناکامی پر حکومت نے تین ڈویژنل کمانڈرز کو برطرف کیا ہے۔ ان میں ایک موجودہ وقت میں ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ برخاست شدگان میں جنوبی کمان کے سابق سربراہ جنرل یارون فنکلمین بھی شامل ہیں۔
مزید برآں، اسرائیلی نیوی اور فضائیہ کے سربراہان کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے، اور دیگر چار جرنیلوں سمیت متعدد سینئر افسران کے خلاف بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے مطالبہ کیا تھا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں ناکامی کی وجوہات جاننے کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جائے، تاہم وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت نے اب تک اس پر عمل درآمد سے انکار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ