اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے غزہ میں بچوں کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ غزہ کے بچوں پر موسمی اثرات اور جاری انسانی بحران سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں بچے عارضی خیموں میں رہ رہے ہیں اور شدید سردی، ناقص پناہ گاہوں اور کھانے، صحت و حفاظتی سہولتوں کی کمی کے باعث ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔
ادارے نے خبردار کیا کہہ اگر بڑے پیمانے پر موسم سرما سے بچاؤ کے اقدامات نہ کئے گےتو نومولود اور ننھے بچوں کی اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
فلسطین میں یونیسیف کے کمیونیکیشن چیف جوناتھن کرکس نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں بچوں کے رہائشی حالات انتہائی خوفناک ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے ایسے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جو بارش کے پانی سے بھر چکے ہیں، کمبل بھیگ چکے ہیں اور بچوں کے پاس کپڑوں کے صرف ایک یا دو جوڑے ہیں، جس کے باعث انہیں خشک رکھنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔
فلسطین میں یونیسف کے کمیونیکیشن چیف نے موجودہ صورتحال کے باعث بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرے سے بھی خبردار کردیا۔
آپ کا تبصرہ