ہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیاروں نے مشرقی غزہ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
ادھر اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دو فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ افراد مبینہ طور پر جنگ بندی کے تحت قائم ممنوعہ علاقے میں داخل ہوئے تھے، تاہم یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے۔
اسی دوران حماس نے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کے عمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو امداد روزانہ غزہ میں داخل ہو رہی ہے وہ موجودہ انسانی المیے کے مقابلے میں قطعاً ناکافی ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا کہ اسرائیل روزانہ صرف 200 امدادی ٹرکوں کو داخل ہونے کی اجازت دے رہا ہے، جبکہ طے شدہ تعداد 600 ٹرک روزانہ تھی۔ ان کے مطابق ان ٹرکوں میں آنے والا زیادہ تر سامان تجارتی نوعیت کا ہے اور یہ عوام کی بنیادی ضروریات بالخصوص سرما کے موسم میں درکار پناہ گاہوں کی کمی کو پورا نہیں کرتا۔
حماس نے فوری طور پر موسم سرما سے بچاؤ کے لیے کنٹینرز اور مناسب خیموں کی غزہ میں ترسیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں بے گھر فلسطینی کسی بھی وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہو سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ