شام
-
ترکیہ نے شامی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنیٰ دے دیا
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے شامی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ترکیہ میں داخلے کے لیے ویزا حاصل کرنے سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ اس سہولت کا اطلاق سرکاری دوروں کے علاوہ سیاحتی اور ترکیہ سے گزرنے والے سفروں پر بھی ہوگا۔
-
قسد کے سابق کمانڈر مظلوم عبدی احمد الشرع کے مشیر مقرر
شام کے صدر احمد الشرع نے شامی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے سابق کمانڈر مظلوم عبدی کو صدارتی مشیر مقرر کردیا ہے۔
-
امریکہ نے 47 سال بعد شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا؛ اسرائیل سے قربت کی قیمت؟
واشنگٹن نے تقریباً 47 سال بعد شام کا نام ’’دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں‘‘ کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دمشق اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی مفاہمت میں تیزی آ رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شام کے علاقائی کردار میں تبدیلی کے ساتھ امریکی پالیسی بھی نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
-
پوتن کا شام کی وحدت اور خودمختاری کی حمایت کا اعلان
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے شامی صدر احمد الشرع سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے روس کی حمایت کا اعادہ کیا اور ملک میں دیرپا امن و استحکام کے ساتھ تعمیر نو کا عمل شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
امریکا نے شام اور تحریر الشام کو دہشت گرد فہرست سے نکال دیا
امریکا نے شام کو دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والی ریاستوں کی فہرست اور ہیئت تحریر الشام (جبهة النصرہ) کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔
-
شام میں اسرائیلی حملوں پر ترکیہ خاموش کیوں ہے؟
شام کے ادلب میں ابو ال ظہور فوجی اڈے پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست تصادم کا خطرہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے، تاہم انقرہ اور دمشق فی الحال تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تل ابیب سے براہِ راست محاذ آرائی سے گریز کر رہے ہیں۔
-
اسرائیلی عہدیدار: شام میں ترکیہ کا فوجی وجود مضبوط نہیں ہونے دیں گے
اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ تل ابیب شام میں ترکیہ کی فوجی موجودگی مستحکم کرنے اور فوجی اڈے قائم کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرے گا اور شام میں فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کی بھی اجازت نہیں دے گا۔
-
12 عرب و اسلامی ممالک کی اسرائیلی حملے کی مذمت، شام کی خودمختاری کے تحفظ کا مطالبہ
اردن، سعودی عرب، قطر، الجزائر، لبنان، فلسطین، ترکیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، موریطانیہ، صومالیہ اور پاکستان سمیت 12 عرب و اسلامی ممالک نے شام کے صوبہ ادلب میں ابو الظهور فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
دمشق کے نواحی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک شخص زخمی
جنوب مغربی شام میں اسرائیلی ڈرون نے دمشق کے مغربی نواحی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
-
انقرہ: نیتن یاہو شام پر حملے کے لیے بہانے تراش رہا ہے
ترک صدارتی دفتر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے شام سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ان دعوؤں کو شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف غیر قانونی فضائی حملوں کا جواز بنانے کے لیے استعمال کررہا ہے۔
-
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام پر دھاوا، قنیطرہ میں 2 شہری اغوا
اسرائیلی فوج نے جنوبی مغربی شام کے صوبے قنیطرہ کے نواحی علاقے پر حملہ کرکے دو شامی شہریوں کو اغوا کرلیا، جبکہ گزشتہ شب اسرائیلی توپ خانے نے درعا کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔
-
حلب میں داعش کا اہم فوجی کمانڈر گرفتار
شام کی وزارت داخلہ نے حلب کے شمالی صوبے میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے ایک اہم فوجی کمانڈر کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گرفتار کمانڈر ماضی میں داعش کے ’’ولایت شام‘‘ کے فوجی کمانڈر کی ذمہ داری بھی سنبھال چکا ہے۔
-
قطر کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
قطر اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے شام کے صوبہ ادلب میں واقع ابو الظہور فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
-
اسرائیلی عہدیدار کا شام پر حملے میں واشنگٹن کی رضا مندی کا اعتراف
ایک اسرائیلی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ شام کی سرزمین پر حالیہ حملوں سے قبل تل ابیب نے واشنگٹن کو کارروائی سے متعلق حساس معلومات فراہم کی تھیں۔
-
دمشق کی فوجداری عدالت کا بشار الاسد کے چچا زاد بھائی کو سزائے موت کا حکم
دمشق کی فوجداری عدالت نے سابق شامی صدر بشار الاسد کے چچا زاد بھائی وسیم الاسد کو مسلح گروہوں کی تشکیل اور شہریوں کے خلاف جرائم میں مبینہ کردار کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔
-
شام میں زیرِ حراست افراد پر تشدد کی تحقیقات کے لیے کمیٹیاں قائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھنے پر تشویش
شام میں حراستی مراکز سے رہائی پانے والے دو شہریوں کے جسموں پر تشدد کے شدید نشانات کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ملک میں تشویش اور احتجاج کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکام نے معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
اسرائیل لبنان، شام اور غزہ سے انخلا نہیں کرے گا: اسرائیلی وزیرِ جنگ
اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاتس نے مقبوضہ علاقوں سے فوجی انخلا کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان، شام اور غزہ میں قائم کیے گئے سکیورٹی علاقوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور ان علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
-
ایران کا اسرائیلی دعوؤں پر ردعمل؛ جولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے، تہران
ایرانی وزارتِ خارجہ نے صہیونی حکومت کے وزیراعظم کی جانب سے مقبوضہ جولان پر مستقل قبضے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک غاصب اور قابض حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم تاریخی اور قانونی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔
-
اسرائیلی فوج کا قنیطرہ کے نواحی گاؤں پر دھاوا، گھروں کی تلاشی
جنوبی شام کے صوبے قنیطرہ کے نواحی گاؤں الرفید میں اسرائیلی فوج نے دھاوا بول کر متعدد گھروں کی تلاشی لی، جس کے باعث مقامی آبادی میں خوف و تشویش پھیل گئی۔
-
بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی گئی
دمشق کی فوجداری عدالت نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کو قتلِ عمد اور پیشگی منصوبہ بندی کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔
-
شام: قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی دراندازی؛ اہم شاہراہ بند، دیہات اور زرعی اراضی پر قبضہ بڑھانے کی کوشش
اسرائیلی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ کے مضافات میں ایک بار پھر پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں فوجی رکاوٹیں قائم اور اہم سڑکیں بند کردی ہیں۔ اسرائیلی فوجی دستوں نے ٹینکوں اور بلڈوزروں کے ہمراہ الصمدانیہ الغربیہ میں داخل ہوکر زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا، جبکہ اقوام متحدہ کی نگرانی کرنے والی فورسز بھی علاقے میں موجود تھیں۔
-
دمشق کے قریب دھماکا؛ ترکیہ کے سفیر کی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
ترکیہ کے دمشق میں سفیر نوح یلماز نے دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں ہونے والے دہشت گرد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں تشدد اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ شامی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
-
دمشق کے نواحی علاقے میں مسافر بس میں بم دھماکا، متعدد افراد ہلاک و زخمی
شامی اور عرب ذرائع ابلاغ نے دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں ایک مسافر بس کے اندر بم دھماکے کی اطلاع دی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
-
صہیونی میڈیا: آبادکاروں کی شام میں دراندازی اسرائیل کے لیے سنگین سکیورٹی بحران بن سکتی ہے
ایک عبرانی اخبار نے صہیونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ شام میں آبادکاروں کی مسلسل غیر قانونی دراندازی اسرائیلی فوج کے لیے نئی سکیورٹی مشکلات پیدا کر رہی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو یہ تل ابیب کے لیے ایک تزویراتی بحران کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
-
گوتیرش: اسرائیلی جارحیت ناقابلِ قبول، عالمی برادری شام کی بھرپور حمایت کرے
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شام کے تین روزہ دورے کے اختتام پر کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ ملک کی تعمیرِ نو، بے گھر افراد کی بحالی اور استحکام کے لیے عالمی برادری کو شام کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے شام پر عائد بعض پابندیاں ختم کرنے اور مالی امداد میں اضافے پر بھی زور دیا۔
-
شام کی عبوری حکومت کے سربراہ: لبنان میں فوجی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں، وہاں کا انتشار براہِ راست شام کو متاثر کرے گا
دمشق: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع نے کہا ہے کہ شام لبنان میں کسی بھی فوجی کارروائی کا خواہاں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں پیدا ہونے والی بدامنی کے اثرات براہِ راست شام پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے لبنان میں ہتھیاروں کو صرف ریاستی اختیار میں رکھنے اور جنگ یا امن کا فیصلہ صرف لبنانی حکومت کی جانب سے کیے جانے کی حمایت کی۔
-
ٹرمپ کا حزب اللہ کے خلاف شام کی ممکنہ مداخلت کا عندیہ، جوزف عون کی خاموشی پر سوالات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے دوران حزب اللہ کے خلاف شام کی ممکنہ کارروائی کا ذکر کیا، جسے بعض سیاسی حلقوں نے لبنان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا، تاہم اس موقع پر جوزف عون کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
-
بغداد کا دمشق کو لبنان کے معاملے میں مداخلت سے گریز کا مشورہ
ذرائع کے مطابق عراقی حکومت نے شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع (الجولانی) کو لبنان کے معاملات میں مداخلت اور حزب اللہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بعض ذرائع امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے اس حوالے سے دمشق پر دباؤ کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
-
50 انسانی حقوق کی تنظیموں کا شام میں خواتین اور بچیوں کے لاپتا ہونے کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ تشویش
50 انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے شام کے مختلف علاقوں میں خواتین اور بچیوں کے اغوا اور لاپتا ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان واقعات کی آزاد، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ٹرمپ کا نیتن یاہو سے شام اور لبنان سے افواج نکالنے کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر شام اور لبنان سے افواج کی واپسی کے لیے دباؤ بڑھادیا۔