بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || پینٹاگون نے ہفتے کی شام کو اعلان کیا کہ شام میں امریکی فوجیوں پر آج ہونے والے حملے میں دو امریکی فوجی، ایک امریکی سویلین مترجم ہلاک اور تین دیگر فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ حملہ شام کے شہر تدمر میں ـ شام پر مسلط مسلح شامی باغیوں اور امریکی فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران ـ کیا گیا ہے۔
امریکی سینٹکام نے اعلان کیا کہ یہ حملہ داعش کے ایک مسلح فرد نے انفرادی طور پر کیا اور وہ بھی اس حملے میں ہلاک ہو گیا۔
کچھ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ہیئت تحریرالشام ہی کے ایک مسلح شخص نے ان امریکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ