اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لاذقیہ کے نواحی علاقے القرداحہ میں حکومتِ جولانی کے داخلی سیکیورٹی ادارے کی جانب سے کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار مارا گیا جبکہ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔
لاذقیہ میں حکومتِ جولانی کے تعلقاتِ عامہ کے ذمہ دار نورالدین بریمو نے اخبار العربی الجدید سے گفتگو میں تصدیق کی کہ القرداحہ کے علاقے میں داخلی سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار مارا گیا، تاہم انہوں نے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
العربی الجدید نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومتِ جولانی کی داخلی سیکیورٹی کی ایک گشتی ٹیم، سابق شامی صدر بشار الاسد کے کمانڈر رہ چکے رئبال اسمندر کی سربراہی میں سرگرم ایک گروہ کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار مارا گیا اور متعدد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حکومتِ جولانی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے سے تقریباً آٹھ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، تاہم کارروائی کا مرکزی مطلوب شخص گرفتار نہ ہوسکا۔ بعد ازاں اضافی سیکیورٹی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ
آپ کا تبصرہ