26 دسمبر 2025 - 16:48
شام: مسجد مسجد امام علی(ع) میں دہشت گردانہ دھماکہ + ویڈیوز اور تصاویر

شام کے مقامی ذرائع نے آج جمعہ کی دوپہر کو ملک کی ایک مسجد میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || "المیادین" نیٹ ورک نے شام کے کچھ مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس ملک کے صوبہ حمص کے علوی آبادی والے علاقے "وادی الذہب" میں مسجد امام علی(ع) کے اندر ایک خودکش دھماکہ ہؤا ہے۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکہ جمعہ کی نماز کے دوران اور نمازیوں کے درمیان ہؤا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے رپورٹ کیا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد شہید اور 21 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

شام: مسجد مسجد امام علی(ع) میں دہشت گردانہ دھماکہ + ویڈیوز

شام: مسجد مسجد امام علی(ع) میں دہشت گردانہ دھماکہ + ویڈیوز

شام: مسجد مسجد امام علی(ع) میں دہشت گردانہ دھماکہ + ویڈیوز

شام: مسجد مسجد امام علی(ع) میں دہشت گردانہ دھماکہ + ویڈیوز

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا، اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بم پہلے ہی مسجد میں رکھے گئے ہوں اور دھماکہ ان کے پھٹنے سے ہؤا ہو۔

شام: مسجد مسجد امام علی(ع) میں دہشت گردانہ دھماکہ + ویڈیوز

شام: مسجد مسجد امام علی(ع) میں دہشت گردانہ دھماکہ + ویڈیوز

سانا کے مطابق، ایک سیکیورٹی ذریعے نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد امام علی(ع) میں دھماکہ مسجد کے اندر رکھے ہوئے بم کے باعث ہؤا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha