اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شامی ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز حلب اور دیرالزور کے نواحی علاقوں میں عارضی چیک پوسٹیں دیکھی گئیں، جنہیں داعش (نام نہاد دولتِ اسلامیہ) کے نشان والی فوجی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے قائم کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، ایک چیک پوسٹ منبج کے قریب آریما کے علاقے میں جبکہ دوسری دیرالزور کے مضافات میں واقع میادین کے علاقے میں آدھی رات کے بعد قائم کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے مرکزی شاہراہ، جسے ’’صحرا روڈ‘‘ کہا جاتا ہے، پر بھی ایک چیک پوسٹ لگائی گئی جہاں مسلح افراد نے راہگیروں کو روک کر ان کے شناختی کارڈز کی مکمل جانچ پڑتال کی اور فوجی یا سکیورٹی اہلکاروں کی تلاش کی۔
آبزرویٹری کے مطابق، یہ مسلح افراد بغیر نمبر پلیٹ والی سفید رنگ کی H1 گاڑی میں سوار تھے، جس کے باعث نیشنل آرمی اور عبوری حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں رہنے والے عام شہریوں میں شدید خوف اور بے چینی پھیل گئی۔ تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
آپ کا تبصرہ