25 نومبر 2025 - 15:55
لاذقیہ میں داعش کے انتہائی خطرناک نیٹ ورک کا خاتمہ؛ تمام دہشت گرد گرفتار، دو ہلاک

شامی صوبے لاذقیہ کی داخلی سلامتی فورس نے اعلان کیا ہے کہ حساس آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد سیل کو تباہ کر دیا گیا، جو ساحلی علاقوں میں بڑا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شام کے صوبہ لاذقیہ کی داخلی سلامتی فورس کے سربراہ عبدالعزیز ہلال الاحمد نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ایک ایسا دہشت گرد سیل کامیابی سے ختم کر دیا ہے جو داعش کے سب سے خطرناک اور سرگرم نیٹ ورکس میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، الاحمد نے اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی کئی روز کی مسلسل نگرانی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر انجام دی گئی۔ خصوصی دستوں نے خفیہ مقام پر چھاپہ مارا جہاں یہ گروہ ساحلی علاقوں میں بڑے دہشت گرد حملے کی تیاری کر رہا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائی کے دوران مسلح جھڑپ بھی ہوئی جس میں
— اس نیٹ ورک کے تمام اعضا گرفتار کر لیے گئے
— جبکہ مزاحمت کرنے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے

جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور مختلف نوعیت کا بارود بھی برآمد ہوا۔
الاحمد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوا۔

حکام کے مطابق اس سیل کی کارروائیاں اس قدر خفیہ اور منظم تھیں کہ اسے خطے میں داعش کے “سب سے خطرناک نیٹ ورکس” میں شمار کیا جاتا تھا۔

سوریہ کی بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت

قابلِ ذکر ہے کہ رواں ماہ 12 تاریخ کو حکومتِ سوریہ باضابطہ طور پر امریکہ کی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہوئی ہے، جو 2014 سے شام اور عراق میں داعش کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔
سوریہ اس اتحاد کی کارروائیوں کا مرکز ہونے کے باوجود اس کا رکن نہیں تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha