بحرینی شیعہ
-
بحرین کے وزیر داخلہ کا گرفتار علما پر ولایت فقیہ کے الزام کا سلسلہ پھر شروع
بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ نے ایک بار پھر زیر حراست علما پر ’’ولایت فقیہ‘‘ سے متعلق الزامات عائد کیے ہیں۔ بحرینی خبر رساں ادارے ’’مرآة البحرین‘‘ نے اسے گرفتار علما کے خلاف حکومت کی پالیسی میں مزید شدت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ علما غلط اور ظالمانہ الزامات کے تحت جیلوں میں قید ہیں۔
-
بحرین کے خطباء کا خطابت کے لیے سرکاری اجازت نامے کی مخالفت
بحرین کے خطباء نے ایک بیان میں خطابت اور دینی رہنمائی کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے پیروانِ اہل بیتؑ کی مذہبی شناخت اور شعائر میں مداخلت قرار دیا ہے۔
-
بحرین میں روزانہ گرفتاریوں کے دوران حکومت کے انسانی حقوق سے متعلق دعوے پر سوالات
بحرین کی ویب سائٹ مرآۃ البحرین نے حکام کی جانب سے انسانی حقوق کے میدان میں کامیابیوں کے دعووں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سیاسی اور مذہبی اظہارِ رائے کے باعث شہریوں کی گرفتاریاں، طلبی اور مقدمات جاری ہیں، جبکہ دوسری جانب حکومت ان اقدامات کے باوجود انسانی حقوق میں مسلسل پیش رفت کے دعوے کر رہی ہے۔
-
بحرین میں شیعہ مذہبی سرگرمیوں پر حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج
بحرین میں شیعہ مذہبی مجالس، خطابات اور عزاداری کو حکومتی اجازت نامے سے مشروط کرنے کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ مختلف علاقوں سے 15 سے زائد احتجاجی بیانات جاری ہونے کے ساتھ کئی مقامات پر مظاہرے اور احتجاجی اجتماعات بھی منعقد ہوئے۔
-
بحرین میں شیعہ علما کی گرفتاری ضمیر کی گرفتاری ہے، تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے: اپوزیشن رہنما
بحرین کی مرکزی جیل میں قید اپوزیشن رہنماؤں اور سیاسی شخصیات نے شیعہ علما کی گرفتاری کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے ان کی بے گناہی پر زور دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خودسرانہ کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں اور تمام گرفتار افراد و سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
-
بحرین میں بااثر علما کو سماجی میدان سے ہٹانے کی کوشش، آلِ خلیفہ حکومت پر شیعہ برادری کے خلاف دباؤ
بحرین میں قیدیوں کے امور کے ادارے کے ترجمان جعفر یحییٰ نے ملک کے علما کے خلاف جاری عدالتی کارروائیوں کو سیاسی و سماجی دباؤ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکام بااثر اور عوامی اعتماد رکھنے والے علما کو جیلوں میں رکھ کر بحرینی معاشرے کو ان کی سماجی موجودگی سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔
-
بحرین میں شیعہ اداروں کا ’’پوشیدہ محاصرہ‘‘؛ بظاہر غیر جانب دار قوانین کے ذریعے پابندیاں سخت
مرآة البحرین نے ایک تجزیے میں دعویٰ کیا ہے کہ بحرین کی حکومت شیعہ اداروں پر کسی باقاعدہ ’’محاصرے‘‘ کے نام سے قانون بنانے کے بجائے اوقاف، مذہبی تقریبات، انتہاپسندی اور چندہ جمع کرنے کے ضوابط جیسے بظاہر غیر جانب دار قوانین کے ذریعے ان کی سماجی، مذہبی اور مالی سرگرمیوں کا دائرہ مسلسل محدود کر رہی ہے۔
-
بحرین میں حکومت اور شیعہ عوام کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں، مذہبی سرگرمیوں پر پابندیاں بڑھنے کا خدشہ
منامہ: بحرین میں سیاسی و سکیورٹی دباؤ اور شیعہ مذہبی سرگرمیوں کی نگرانی میں اضافے نے حکومت اور ملک کی بڑی شیعہ آبادی کے درمیان بڑھتے فاصلے پر ایک بار پھر تشویش پیدا کردی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ منامہ کی جانب سے مخالفین اور شیعہ برادری کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے داخلی کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
-
بحرین میں گمنام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا شیعہ شہریوں کو نشانہ بنانے میں کردار، سنگین سوالات اٹھنے لگے
منامہ: بحرین میں گمنام اور مشتبہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سرگرمیوں میں اضافے نے تشویش پیدا کردی ہے۔ بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ یہ اکاؤنٹس سرکاری اداروں سے پہلے شہریوں اور کارکنوں کو نشانہ بناتے ہیں اور بعد ازاں سکیورٹی و عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کی اطلاعات بھی جاری کرتے ہیں۔
-
بحرین کے عوام کو حکومتی علاقائی مہم جوئی کی قیمت نہیں چکانی چاہیے؛ 14 فروری اتحاد
بحرین کی 14 فروری انقلاب یوتھ الائنس نے ملک کے سیاسی و قومی حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین کو خطے کی جنگوں اور تنازعات میں جھونکنے کی پالیسی سے لاتعلقی کا اظہار کریں، خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پالیسی جاری رہی تو اس کے حکمرانوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
-
بحرین پر قابض قبیلے کے جرائم
شیعیان بحرین عدل و انصاف سے محروم
بحرین سے زینب علی کی رپورٹ کے مطابق، 'آل خلیفہ حکومت کی طرف سے شیعیان بحرین پر دباؤ میں شدت' اتنی ہے کہ اب بحرین کے شیعہ سیاسی، سماجی اور قانونی موجودگی کے مستقبل کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔
-
’’مرآۃ البحرین‘‘: بحرین کی اوقاف شیعہ امور میں حکومتی مداخلت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے
بحرینی ویب سائٹ ’’مرآۃ البحرین‘‘ نے حکومت کی مذہبی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ اوقاف شیعہ، حسینیوں کے انتظامی امور میں حکومتی مداخلت بڑھانے اور ان کے انتظامی بورڈز کی تشکیل کو سکیورٹی اداروں کی نگرانی میں دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
بحرین کی جیل میں سید حسن نصراللہ کی توہین پر احتجاج؛ قیدیوں پر تشدد
بحرین کی الحوض الجاف جیل میں سید حسن نصراللہ کی توہین کے خلاف احتجاج کرنے والے قیدیوں پر جیل انتظامیہ کے اہلکاروں نے دھاوا بول دیا۔ قیدیوں کے مطابق، اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، بدسلوکی کی اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔
-
بحرینی حقوق کارکن: شیعہ مخالف نفرت انگیز مہم پر حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے
بحرینی انسانی حقوق کے کارکن سید یوسف المحافظہ نے سوشل میڈیا پر شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیری اور نفرت انگیز مواد کے مسلسل پھیلاؤ پر حکومت کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ منظم آن لائن مہمات بحرین میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
-
الوفاق: بحرین میں عوامی حمایت نظرانداز کرکے غیر ملکی منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے
بحرین کی اسلامی جمعیت الوفاق نے ملک کی آزادی کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکام اب بھی عوامی حمایت اور قومی اتفاقِ رائے کو نظرانداز کر رہے ہیں اور عوام کے مفادات کے بجائے غیر ملکی منصوبوں کا حصہ بن رہے ہیں۔
-
بحرین میں شیعہ شہریوں کو 15 سال عمر قید تک کی سزائیں
بحرین میں آلِ خلیفہ حکومت سے وابستہ عدالتوں نے متعدد شیعہ شہریوں کو مبینہ طور پر من گھڑت الزامات کے تحت 15 سال قید سے عمر قید تک کی سزائیں سنادی ہیں۔
-
آل خلیفہ کی مذہبی شعائر کے خلاف پالیسیاں؛ بحرینی شیعہ اپنی دینی شناخت کے تحفظ پر قائم
منامہ: بحرین میں مذہبی ایام کے قریب آتے ہی شیعہ مسلمانوں کے مذہبی شعائر پر حکومتی پابندیوں کا سلسلہ ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ پابندیاں صرف انتظامی ضوابط تک محدود نہیں رہیں بلکہ مذہبی رسومات کو محدود کرنے کے ایک وسیع تر طریقہ کار کا حصہ بن چکی ہیں، تاہم تاریخی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحرینی شیعہ برادری اپنی دینی شناخت اور حسینی شعائر کے تحفظ کے لیے بدستور پرعزم ہے۔
-
بحرینی شیعہ اربعین کی زیارت سے محروم؛ "اس سال عزا کا پرچم لے کر نہیں آ سکتے
منامہ: اربعین حسینی کی آمد کے ساتھ بحرین کے شیعہ مسلمانوں میں کربلا کی زیارت سے محرومی پر شدید افسوس اور دلتنگی کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ ہر سال کربلا پہنچنے والے ہزاروں بحرینی زائرین اس سال سفری پابندیوں کے باعث صرف اپنے دلوں کے ساتھ اربعین کے سفر میں شریک ہیں۔
-
بحرین میں شیعہ برادری کے خلاف منظم کارروائیوں پر شدید تشویش؛ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کا انتباہ
بحرین سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں شیعہ برادری کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا ہے کہ بحرین میں شیعہ مذہبی اور سماجی شناخت کو وجودی خطرات کا سامنا ہے اور اس حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
-
حقوقی تنظیم نے بحرینی کارکن علی محسن مہنا کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا
ایک انسانی حقوق کی تنظیم نے بحرینی کارکن علی محسن مہنا کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں محرم کی مجالسِ عزا میں شرکت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، جو مذہبی آزادی اور عقیدے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
-
بحرین میں شیعہ قیدیوں پر مذہبی پابندیاں برقرار؛ جیلوں میں تربت اور کتبِ ادعیہ پر پابندی، عاشورائی شعائر بھی نشانے پر
بحرینی خبر رساں ویب سائٹ مرآۃ البحرین نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں شیعہ شہریوں کے خلاف مذہبی امتیاز اور دباؤ کی پالیسی بدستور جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق، "الحوض الجاف" جیل میں شیعہ قیدیوں کو قرآن، کتبِ ادعیہ اور سجدے کے لیے تربت تک فراہم نہیں کی جا رہی، جبکہ عاشورائی شعائر پر بھی مختلف پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
-
بحرین میں شیعہ علمائے کرام پر تشدد اور ناروا سلوک کے متعدد واقعات بے نقاب؛ بحرینی بادشاہ کو براہِ راست ذمہ دار قرار دے دیا گیا
بحرین ہیومن رائٹس سوسائٹی کے سربراہ نے شیعہ علمائے کرام پر تشدد اور فرقہ وارانہ امتیاز کے متعدد واقعات منظر عام پر آنے کے بعد بحرین کے بادشاہ کو ان اقدامات کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں شیعہ علما اور ان کے پیروکاروں کے خلاف دباؤ اور امتیازی سلوک میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔
-
محرم کے عزاداری جلوس میں شرکت پر بحرینی ریاست نے تین کمسن بچوں کو گرفتار کرلیا
منامہ ـ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورسز نے محرم الحرام کے عزاداری جلوس میں شرکت کے الزام میں تین کمسن بچوں کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔