اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سید یوسف المحافظہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بحرینی شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیری اور اشتعال انگیز مواد کی مسلسل اشاعت کے باوجود حکومتی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، جن کا حکام کو جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ محدود سیاسی مقاصد کے لیے منظم انداز میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلائے جا رہے ہیں، جن کا مقصد قومی اتحاد کو کمزور کرنا اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینا ہے۔
بحرینی انسانی حقوق کارکن نے مزید کہا کہ نفرت انگیز بیانیے کے خلاف حکومت کا رویہ واضح طور پر امتیازی ہے اور ایسے مواد کو نظرانداز کیا جاتا ہے جو انسانی حقوق کی سرگرمیوں، عوامی مطالبات یا حکومت پر تنقید کرنے والے گروہوں کو نشانہ بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی حمایت یافتہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس جب بحرینی شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیر اور منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں تو یہ مذہبی اور قومی ہم آہنگی کے لیے خطرناک ہے۔
المحافظہ نے زور دیا کہ بحرین میں مختلف مذاہب، نسلوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ساتھ رہتے ہیں اور کسی بھی مذہبی گروہ کے خلاف توہین اور نفرت انگیزی کو مسترد کیا جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ