13 اگست 2026 - 17:02
بحرین میں شیعہ شہریوں کو 15 سال عمر قید تک کی سزائیں

بحرین میں آلِ خلیفہ حکومت سے وابستہ عدالتوں نے متعدد شیعہ شہریوں کو مبینہ طور پر من گھڑت الزامات کے تحت 15 سال قید سے عمر قید تک کی سزائیں سنادی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، آلِ خلیفہ حکومت سے وابستہ عدالتوں نے متعدد شیعہ شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت 15 سال قید سے عمر قید تک کی سزائیں سنائی ہیں۔

ایک مقدمے میں دو شہریوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جن میں سے ایک بحرین سے باہر ہے۔ ان دونوں پر ایران کی سپاہِ پاسداران کے لیے جاسوسی کرنے، اس کے ساتھ تعاون اور بحرین کے خلاف مبینہ مخالفانہ و دہشت گردانہ کارروائیوں میں مدد دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

آلِ خلیفہ خاندان سے وابستہ استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ سائبر جرائم سے نمٹنے والے ادارے کی جانب سے ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی، جس میں سوشل میڈیا پر ایک ایسے اکاؤنٹ کی نگرانی کا ذکر تھا جو ایران کی جانب سے بحرین کے خلاف مبینہ دہشت گردانہ حملوں کی حمایت اور تعریف کررہا تھا۔

استغاثہ کے مطابق تحقیقات کے بعد اکاؤنٹ چلانے والے شخص کی شناخت کرکے اسے گرفتار کیا گیا۔ اس شخص نے مبینہ طور پر اکاؤنٹ چلانے، بیرونِ ملک موجود ایک مفرور ملزم سے رابطے اور بحرین کے اندر بعض مقامات اور تنصیبات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔

ایک دوسرے مقدمے میں تین مزید شہریوں کو دہشت گرد گروہ سے وابستگی اور بحرین کے خلاف مبینہ مخالفانہ و دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے اس کے مفادات میں کام کرنے کے الزام میں 15، 15 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

عدالت نے ان میں سے دو افراد کو 2 ہزار بحرینی دینار جرمانے کے علاوہ ضبط شدہ املاک اور دیگر اشیا کی ضبطی کی سزا بھی سنائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha