9 ستمبر 2026 - 15:49
بحرین میں شیعہ علما کی گرفتاری ضمیر کی گرفتاری ہے، تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے: اپوزیشن رہنما

بحرین کی مرکزی جیل میں قید اپوزیشن رہنماؤں اور سیاسی شخصیات نے شیعہ علما کی گرفتاری کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے ان کی بے گناہی پر زور دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خودسرانہ کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں اور تمام گرفتار افراد و سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بحرین کی مرکزی جیل ’’جو‘‘ میں قید اپوزیشن رہنماؤں اور معروف سیاسی شخصیات نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں گرفتار شیعہ علما کی حمایت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے مومن اور جید علما نے کوئی جرم نہیں کیا، ان کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے اپنے رب کو خدا ماننے کی بات کی ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ علما کی گرفتاری درحقیقت ضمیر کو قید کرنے کے مترادف ہے، جبکہ نام نہاد عدالتی کارروائیوں کے ذریعے انہیں جیل میں رکھنا علما، ان کے اہل خانہ، ان کی برادری اور پورے ملک کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔

بیان میں بحرینی حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا کہ تمام من مانے اور خودسرانہ اقدامات فوری طور پر بند کیے جائیں اور تمام گرفتار افراد اور قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

بیان پر شیخ عبدالجلیل المقداد، شیخ علی سلمان، شیخ محمد حبیب المقداد اور استاد عبدالوهاب حسین کے نام درج ہیں۔

یہ بیان 7 ستمبر 2026 کو بحرین کی مرکزی جیل ’’جو‘‘ سے جاری کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha