بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف، میجر جنرل امیر حاتمی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاسدار احمد وحیدی کے ساتھ مشترکہ نشست میں زور دے کر کہا: اسلامی ایران کی عظیم قوم کے دشمنوں نے واضح طور پر دیکھا کہ معمولی سی جارحیت کو بھی فوج اور سپاہ کے جنگجوؤں کی طرف سے واحد، تیز رفتار، عقل و ہوش اور منصوبہ بندی کے ساتھ مضبوط اور مؤثر جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. آج ایران کا اسلامی نظام اسی استقامت کی برکت سے طاقت اور سربلندی کی چوٹی پر کھڑا ہے۔

انھوں نے کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے چار دہائیوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت، سلامتی اور تسدید (Deterrence) کے بنیادی ستوں میں سے ایک کے طور پر ادا کیا ہے؛ اور آج بھی سپاہ ایمان، تجربے اور تزویراتی صلاحیتوں کے بل بوتے پر، پوری طاقت کے ساتھ ملک کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے اگلے مورچے میں کھڑی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا: سپاہ پاسداران سے استکباری محاذ کی مسلسل دشمنی اس حقیقت کا روشن ثبوت ہے کہ یہ عظیم قوت، قومی طاقت اور سلامتی کے تحفظ میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن بخوبی جانتے ہیں کہ سپاہ پاسداران ایرانی قوم کی ارادے اور دفاعی طاقت کی علامت اور اس [دشمن] کے عزائم کی تکمیل کی راہ میں سب سے اہم رکاوٹ ہے۔
میجر جنرل حاتمی نے ایران کے شہدائے عظمت شہداء کی یاد مناتے ہوئے بیان کیا: آج کی سپاہ ان عظیم کمانڈروں اور مجاہدوں کے خون کی وارث ہے جنہوں نے ایران اور اسلامی انقلاب کے دفاع کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر دیں: شہید لیفٹیننٹ جنرل پاسدار حسین سلامی اور شہید لیفٹیننٹ جنرل پاسدار محمد پاکپور سے لے کر شہید میجر جنرل امیرعلی حاجی زادہ اور دیگر شہید کمانڈروں اور پاسداروں تک ـ جن کا نام اور جہاد، ملک کے دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ، باعث فخر اور سربلند رہے گا۔
فوج کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اور ہم آہنگ ہوکر، اپنے مؤمن اور فداکار انسانی سرمائے کی بنیاد پر ہر قسم کے خطرے اور جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور اسی حقیقت نے دشمن کو مایوس کر دیا ہے۔
میجر جنرل حاتمی نے یاد دہانی کرائی کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے دشمنوں کی خواہش تھی کہ ایرانی قوم اپنے جائز مطالبات سے دستبردار ہو جائے، تاہم ہماری عزیز قوم نے مشکلات اور اخراجات برداشت کئے اور بے شمار شہداء پیش کرتے ہوئے دشمنوں کے سامنے جم گئی ہے اور جمی رہے گی۔
انھوں نے مزید کہا: دشمنوں کو چاہئے کہ وہ ایران کی عظیم قوم، ایران کے مقدس اسلامی جمہوری نظام اور انقلاب اسلامی کی عظیم الشان قیادت کے سلسلے میں اپنی نگاہ اور اپنا نظریہ بدل دیں اور جان لیں کہ عظیم ایرانی قوم سے احترام کی زبان میں بات کرنی چاہئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا باہمی اتحاد اور ہم آہنگی قومی سلامتی کا مضبوط ستون اور سلامتی و اقتدار کی بلندیاں فتح کرنے کی کنجی ہے۔ بیان کیا: فوج اور سپاہ کا لا ینفَک (inseparable) اتحاد، ـ انقلاب اسلامی کے قائدین کی توقع کے عین مطابق ـ لوہے کی ڈھال ہے جس نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دشمنوں کے فتنوں، مکاریوں اور سازشوں سے محفوظ رکھا ہے۔
میجر جنرل حاتمی نے مزید کہا: حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں اور دشمنوں کے مطالبات کے سامنے استقامت میں، ہم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ہم اپنے قومی مفادات پر سودے بازی نہیں کرتے اور ایرانی قوم اور اس کی آغوش سے اٹھنے والی مسلح افواج شہداء کی راہ اور مشن کو باوقار طریقے سے جاری رکھیں گی۔
فوج کے کمانڈر ان چیف نے کہا: عظیم اسلامی ایران کی قوم کے دشمنوں نے واضح طور پر دیکھا کہ معمولی سی جارحیت کو بھی فوج اور سپاہ کے مجاہدوں کی طرف سے واحد، تیز رفتار، عقل و ہوش اور منصوبہ بندی کے ساتھ، مضبوط اور مؤثر جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آج اسلامی نظام اسی استقامت کی برکت سے طاقت اور سربلندی کی چوٹی پر کھڑا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ