26 نومبر 2026 - 02:20
ریاست ٹیکساس: امریکی ایرو اسپیس فیکٹری میں دھماکہ + ویڈیو

امریکی ریاست ٹیکساس میں ویدرفورڈ ایرو اسپیس کمپنی کی تنصیب میں آگ لگ گئی ہے جس کے تنصیب کے عملے کو نکالا گیا اور فیکٹری کے آس پاس کے رہائشیوں کو ارد گرد رہنے والے لوگوں کو پناہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی؛ اسکوپ رپورٹ کی شائع شدہ رپورٹ کے مطابق، ٹیکساس ریاست کے شہر ویدرفورڈ میں واقع ویدرفورڈ (Weatherford)  ایرو اسپیس کمپنی کی تنصیب میں لگنے والی آگ نے خطرناک کیمیکلز کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کمپلیکس کے تمام ملازمین کو بحفاظت جائے حادثہ سے باہر نکالا گیا ہے۔

علاقے کے رہائشیوں کے لئے ہنگامی ہدایت

اس حادثے کے بعد مقامی حکام نے ارد گرد کے علاقوں کے رہائشیوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں؛ یہ حکم کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا۔

حکام نے اعلان کیا کہ شہری اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، لیکن امدادی ٹیموں کی کارروائی کے اختتام تک انہیں جائے حادثہ کے قریب جانے سے گریز کرنا چاہئے۔

آگ لگنے کی وجہ، حادثے میں ملوث کیمیکلز کی نوعیت اور اس صنعتی کمپلیکس کو پہنچنے والے نقصان کی مقدار کے بارے میں ابھی تک، تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha