22 اگست 2025 - 20:59
کسی بھی جارح کو، منہ توڑ جواب دے کر، سزا دینے کے لئے تیار ہے، میجر جنرل امیر حاتمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چیف کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے وزیر دفاع کے نام اپنے خط میں زور دے کر کہا: آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج میں ملک کے بہادر بیٹے، پوری طاقت سے کسی بھی بداندیش جارح کو، پہلے کی طرح، تباہ کن اور پشیمان کردینے والا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف امیر حاتمی نے "یوم دفاعی صنعت" کے موقع پر وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل، عزیز نصیر زادہ کے نام تہنیتی پیغام میں لکھا:

بسم الله الرحمن الرحیم

"وَأَعِدّوا لَهُم مَا استَطَعتُم مِن قُوَّةٍ وَمِن رِباطِ الخَیلِ تُرهِبونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُم؛

(الانفال- 60)

اور (اے مسلمانو!) ان (دشمنوں کے مقابلے) کے لئے تم سے جس قدر ہو سکے (ہتھیاروں اور آلاتِ جنگ کی) قوت مہیا کر رکھو اور بندھے ہوئے گھوڑوں (اور سواریوں) کو، جس (دفاعی تیاری) سے تم اللہ کے دشمن اور اپنے دشمن کو ڈرا دیتے ہو"۔

وزیر دفاع و مسلح افواج کی لاجسٹکس،

برادر ارجمند فلائٹ بریگیڈیئر امیر عزیز نصیر زادہ

السلام علیکم

اسلامی ایران کی دفاعی صلاحیت کی تیز رفتار اور باعظمت ترقی، مسلح افواج، ملک کی دفاعی صنعت اور بطور خاص وزارت دفاع پر، قابل تعظیم کمانڈر انچیف امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کے ہمت افزا اعتماد اور آپ کی تزویراتی راہنمائیوں کا نتیجہ ہے۔

سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر دونوں شعبوں میں، دفاعی ترقی کا یہ عروج آٹھ سالہ دفاع مقدس اور 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں بخوبی عیاں ہؤا اور دنیا والوں کو اعتراف کرنے پر آمادہ کیا کہ ہمارا ملک اپنی قومی طاقت اور مقامی دفاعی صلاحیتوں پر انحصار کرتا ہے۔

ظالمانہ پابندیوں کے عروج پر اپنے ہی سائنسدانوں پر یقین اور متنوع مقامی دفاعی مصنوعات پر انحصار سے ثابت ہؤا کہ ہمارا ملک قومی سلامتی، ملکی آزادی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظآم کے تحفظ کے لئے اپنی دفاعی ضروریات کی تیاری اور بروئے کار لانے میں کسی بھی اجنبی کی اجازت کا منتظر نہیں رہے گا۔

12 روزہ مسلط کردہ جنگ نے ثابت کیا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی، مسلح افواج کی قربانیوں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ پیارے اسلامی ایران کی قوم کی بصیرت اور شعوری مزاحمت کے ساتھ قومی اتحاد و یکجہتی کی حکمت عملی نے ہمارے ملک کو شیاطین کے ناپاک اتحاد کے خلاف فتح سے ہمکنار کیا اور اس کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج میں ملک کے بہادر بیٹے، پوری طاقت سے کسی بھی بداندیش جارح کو، پہلے کی طرح، تباہ کن اور پشیمان کردینے والا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

میں تین شہید وزراء، دفاعی صنعت کے شہدا، ملکی دفاعی خودمختار کے لازوال کرداروں، خاص طور پر عالی رتبہ شہید کمانڈروں، جوہری سائنسدانوں، مسلح افواج کے عالی مقام شہدا، اور 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں عظیم ایرانی قوم کے قابل فخر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، 'یوم دفاعی صنعت' کے موقع پر آپ جناب اور وزارت دفاع کے تمام ماہرین اور سائنسدانوں اور پرعزم کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میں ملکی دفاعی صنعت کے کارکنان کے عزم اور جہد مسلسل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور فوج ماضی کی طرح اور اس سے بھی بڑھ کر ملکی دفاعی ترقی کے محاذ پر وزارت دفاع کے ماہرین کے ساتھ فعال اور فیصلہ کن تعاون کرتی ہے اور قومی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ترقی اور بڑھتی ہوئی طاقت کی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے بڑے قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے۔

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

(آل عمران-126)

اسلامی جمہوریہ ایران کے فوج کا کمانڈر انچیف

میجر جنرل آف اسٹاف امیر حاتمی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha