اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے تاکید کی: امامِ شہیدِ انقلاب کا مشن پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا اور اسلامی ایران کے لئے روشن مستقبل رقم کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے رہبر انقلاب اسلامی شہید امام خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) سے وداع کے موقع پر کہا: آج پہلے سے زیادہ پختہ عزم کے ساتھ ملت ایران کے دشمنوں، جرائم پیشہ امریکہ اور خائن اور مجرم صہیونی ریاست سے کہتے ہیں کہ اپنے امامِ شہید اور تمام شہیدوں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈروں نے رہبر انقلاب اسلامی اور کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام شہید سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) سے وداع کیا۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سرلشکر امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمن کو ایران کے بارے میں اپنی حکمتِ عملی میں سنگین غلط فہمی اور اسٹریٹجک غلط اندازے کا سامنا کرنا پڑا، جو اس کی ناکامی کی بنیادی وجہ بنا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر چاہے تمہارا حملہ مختصر ہی کیوں نہ ہو، ہم اللہ کے فضل سے دردناک طویل المدت اور وسیع پیمانے پر دردناک حملوں سے جواب دیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر نے بری فوج، فضائیہ، بحریہ اور فضائی دفاعی فورس کے کمانڈروں اور ہیڈکوارٹرز کو آنلائن ہدایات دیتے ہوئے کہا: دشمن کی کسی بھی شرارت پر کڑی نظر رکھیں، اور اگر اس نے جارحیت کی تو جارح کے ایک فوجی کو بھی زندہ بچ کر نہ بھاگنے دیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چیف کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے وزیر دفاع کے نام اپنے خط میں زور دے کر کہا: آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج میں ملک کے بہادر بیٹے، پوری طاقت سے کسی بھی بداندیش جارح کو، پہلے کی طرح، تباہ کن اور پشیمان کردینے والا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔