بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن 'صاعقہ' کے اکتیسویں مرحلے کی تفصیلات بیان کیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معصوم عوام اور مسلح افواج کے بہادر شہیدوں پاک خون کے انتقام کے امتداد میں، آپریشن صاعقہ کے 31ویں مرحلے میں، آج صبح سویرے، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے کویت کے احمد الجابر اڈے پر امریکی دہشت گرد فوج کے "سیٹلائٹ مواصلاتی نظامات"، "فوجی سازوسامان کے گوداموں" اور "جنگی طیاروں کے ہینگرز" کو اپنے تباہ کن میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنایا۔
ان حملوں سے امریکی مواصلاتی نظامات اور جنگی طیاروں کے ہینگرز کو شدید نقصان پہنچا۔
اس تباہ کن کاروائی کے تسلسل میں، امارات کے المنہاد اڈے پر طفل کُش امریکی فوج کے "نفری کی تعیناتی کے مقامات" اور "ریڈار سسٹمز" کو فوج کے میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنایا گیا۔
احمد الجابر اڈہ، مغربی ایشیا میں جارح امریکی فوج کی جنگی تیاریوں اور رسد میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے اور امریکہ کی فضائی اور نگرانی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
المنہاد اڈہ بھی غیرملکی افواج کے فضائی رسد اور نقل و حمل کے اہم مراکز میں سے ایک ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے تاکید کی کہ فوج کے بہادر مجاہدین کا امریکی دہشت گرد فوج کے کسی بھی حملے کا جواب سخت اور تباہ کن ہوگا اور یہ حتمی فتح اور جارح کی حتمی سزا تک جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ