2 ستمبر 2026 - 08:30
امریکی شرارت کا تسلسل بھاری جوابات کے مترادف ہے، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے خبردار کیا: خطے میں امریکیوں کی شرانگیزیوں کا امتداد بھاری، وسیع تر اور زیادہ تباہ کن جوابی کاروائیوں کا سبب بنے گا اور جو بھی ملک جارح امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرے گا اسے اس کے خطرناک نتائج قبول کرنا ہونگے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||  مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا: خطے میں امریکیوں کی شرانگیزیوں کا امتداد بھاری، وسیع تر اور زیادہ تباہ کن جوابی کاروائیوں کا سبب بنے گا اور جو بھی ملک جارح امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرے گا اسے اس کے خطرناک نتائج قبول کرنا ہونگے۔

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے بیان کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

دہشت گرد اور طفل کُش امریکی فوج، ـ اسلامی ایران کے خلاف جارحانہ جنگ میں مسلسل ناکامیوں اور ہمارے عزیز ملک کی ہمیشہ میدان میں موجود اور ثابت قدم عوام نز ہاتھوں بھاری شکست کھانے کے بعد، ـ نے ایران کے جنوبی علاقوں میں بعض فوجی اور غیر فوجی مقامات کو وحشیانہ فضائی حملے اور بمباری کا نشانہ بنایا اور کچھ معصوم افراد کو خاک و خون میں تڑپایا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ـ یعنی ـ دلیر فوج اور بہادر سپاہ پاسداران ـ میں بہادر قوم کے شجاع فرزندوں نے ان شر انگیزیوں اور دہشت گردانہ اقدامات کے جواب میں، مجرم امریکہ کے علاقائی اڈوں کو تیز رفتاری سے، اور زبردست طاقت کے ساتھ، میزائلوں اور ڈرونز کے تابڑ توڑ اور مؤثر حملوں کا نشانہ بنایا اور کچل ڈالا؛ جس کے نتیجے میں امریکی فوج کے بنیادی ڈھانچوں، تنصیبات، ہتھیاروں اور فوجی سازو سامان کو بھاری نقصان پہنچا اور امریکی افسروں اور سپاہیوں کی قابلِ ذکر تعداد ہلاک یا زخمی ہوئی۔

امریکیوں کے خلاف یہ کارروائیاں سبق آموز طریقے سے، ان کی پشیمانی تک جاری رہیں گی۔

ہم خبردار کرتے ہیں کہ خطے میں امریکیوں کی شرانگیزیوں کا امتداد بھاری، وسیع تر اور زیادہ تباہ کن جوابی کاروائیوں کا سبب بنے گا اور جو بھی ملک جارح امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرے گا اسے اس کے خطرناک نتائج قبول کرنا ہونگے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha