2 ستمبر 2026 - 00:10
دشمن کے حملے آبنائے ہرمز کا قفل مزید مضبوط کررہے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے محکمۂ تعلقات عامہ نے اپنے بیان نمبر 3 میں اعلان کیا کہ سپاہ کے غیور مجاہدوں نے جارح امریکی دشمن کی جارحیت کا پشیمان کن جواب آغاز کر دیا ہے اور پہلی کارروائی میں کے ایرو اسپیس کی فورس کے جدیدترین ایئرڈیفنس سسٹم استعمال کرتے ہوئے دو دنوں میں تیسرا، اور پوری جن میں 50واں امریکی ڈرون MQ9 ڈرون گرا دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے محکمۂ تعلقات عامہ کا بیان نمبر 3 درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾

اسلامی ایران کی عزیز اٹھ کھڑی ہوئی بصیر اور انقلابی امت !

میدان میں آپ کی مسلسل موجودگی نے امریکی دشمن فرسودہ اور مایوس کر دیا ہے اور آبنائے ہرمز میں آپ کے بہادر مجاہد فرزندوں کی قوت و استقامت نے وائٹ ہاؤس کے سرغنوں کو پریشان کر دیا ہے۔

جارح و دہشت گرد امریکی فوج نے چند گھنٹے پہلے بےبسی اور عاجزی کی رو سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں  ایران کے جنوبی ساحلوں پر متعدد مقامات بشمول کئی غیر فوجی مقامات [اور ایک شادی کی تقریب] کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

امریکی دہشت گردوں کے ان حملوں نے آبنائے ہرمز کو مزید سختی سے مقفل کر دیا اور آبنائے ہرمز میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی افواج کو کچلنے کے لئے ہمارے مجاہدین کے عزم کو مزید پختہ کر دیا۔

دشمن کے حملے آبنائے ہرمز کا قفل مزید مضبوط کررہے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران کے مجاہدین نے جارحیت کرنے والے دشمن کے خلاف پشیمان کن جواب کا آغاز کر دیا ہے، اور پہلی کارروائی میں ایرواسپیس فورس کے نئے دفاعی نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے جارح و دہشت گرد امریکی فوج کا [دو دونوں میں تیسرا اور پوری جنگ کے دوران] پچاسواں جدید MQ9 ڈرون مار  کرایا۔

مجاہدین کی کاروائیوں کے نتائج کی رپورٹیں بروقت شریف ایرانی قوم کی خدمت میں پیش کی جائیں گی۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha