2 ستمبر 2026 - 07:20
عراق کے شہر اربیل میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا: اربیل میں امریکی دہشت گرد فوج کا تعمیراتی مرکز اور تکنیکی آلات کے گودام تباہ کر دیئے گئے اور اڈے پر امریکی جاسوس بیلون کا رہنمائی نظام بھی تباہ کر دیا گیا اور اس اڈے کے ایندھن کے ٹینکوں کو آگ لگا دی گئی اور متعدد امریکی جارحوں کو ہلاک کیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ﴾

عراق کے مسلمان اور شریف کرد عوام!

طفل کُش امریکی فوج، ـ جس نے میناب اور لامرد میں جرائم اور طفل کُشی اور ان دو مقامات پر تقریباً دو سو بچوں کے قتل کے ساتھ ایران پر اپنی جارحیت کا آغاز کیا تھا، ـ نے کل رات جنوبی ایران کے ضلع سیریک میں ایک پاکیزہ اور نوجوان اہل سنت جوڑے کی شادی کی تقریب پر وحشیانہ حملہ کر کے تقریباً 70 معصوم اور نہتے افراد کو شہید اور زخمی کرکے اپنی بدنامی کے ریکارڈ مزید سیاہ کر لیا۔

اس جرم کے نتیجے میں اب تک ایک بچے سمیت چار مہمان جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

اس پاک خون کے انتقام میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس کے بہادر مجاہدین نے اربیل میں امریکی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرونز کے مشترکہ حملے کرکے امریکی دہشت گرد فوج کا ایک تعمیراتی مرکز نیز کچھ تکنیکی آلات کے گودام تباہ کر دیئے اور اڈے پر امریکی جاسوس بیلون کا رہنمائی نظام تباہ کر دیا۔

سپاہ پاسداران کے غیور مجاہدین نے اس اڈے کے ایندھن کے ٹینکوں کو بھی آگ لگا دی اور متعدد جارح امریکی فوجیوں کو ہلاک کر ڈالا۔

قابل نفرت اور وحشی امریکی رجیم کے تسلط کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ بیت المقدس کے فاتحین کی اولاد کی سرزمین [کردستان]، کافروں کے قیام اور آگ بھڑکانے کی جگہ نہیں ہے۔ آپ اپنی سرزمین کو ایسے ہولناک جرائم کا مرکز بننےکی اجازت نہ دیں۔ یہ پاک سرزمین امریکی اشرار کے منحوس وجود سے پاک ہونی چاہئے۔ ان واضح جرائم کے ساتھ سب پر حجت تمام ہو چکی ہے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha