23 جولائی 2026 - 12:02
کویت میں تین امریکی اڈوں پر ایرانی فوج کا حملہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا: چند گھنٹے قبل دوحہ اڈے پر طفل کُش امریکی فوج کے گولہ بارود اور لاجسٹک ساز وسامان، علی السالم امریکی اڈے میں ایندھن کے ٹینک اور کویت کے عریفجان کیمپ میں گولہ بارود کے ڈپوؤں کو بڑی تعداد میں تباہ کن ڈرونز کے حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیو زایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر شیطان دشمن کی مسلسل گستاخی اور جارحیت کے جواب میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آپریشن الصاعقہ کے تئیسویں مرحلے میں، چند گھنٹے قبل، علی الصبح کویت کے الدوحہ اڈے میں واقع امریکی طفل کُش فوج کے ٹینکوں کے اڈے اور اور شیطان کبیر کی آرمی کے گولہ بارود کے گداموں نیز رسد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کویت کے عریفجان کیمپ میں میں گولہ بارود کا ڈپو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے انسانیت کے بدترین دشمن کا مقابلہ کرنے میں ایران کی عظمت اور استقامت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اتحاد و یکجہتی کے ساتھ، اس طاقت اور عظمت کو برقرار رکھنے کے مشن پر کاربند رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha