2 ستمبر 2026 - 01:01
اردن میں امریکی میرینز کی چھاؤنی کو بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران نے ایک اپنے چوتھے بیان میں اعلان کیا کہ اردن میں امریکی میرینز کی چھاؤنی ـ کیمپ ٹیٹین (Titin Camap) ـ کو بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد امریکی فوجی اہلکاروں کو واصل جہنم کیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چوتھے بیان کا متن درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ﴾

اسلامی ایران کی بہادر اور اٹھی ہوئی قوم!

شکست خوردہ اور دہشت گرد امریکی فوج، جو اسلام کے جنگجوؤں کا براہِ راست مقابلہ کرنے سے عاجز ہے، نے سیریک میں ایک رہائشی مکان پر وحشیانہ حملہ کر کے دو پاکیزہ نوجوانوں کی شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا اور ہمارے تقریباً پچاس ہم وطنوں کو شہید اور زخمی کر کے میناب اسکول اور لامرد اسپورٹس کمپلیکس کے وحشیانہ مظالم کی یاد تازہ کر دی۔

طفل کُش امریکی رجیم نے اس مجرمانہ حملے میں ایک بچے سمیت کئی افراد کو شہید کرکے ایرانی عوام کے ساتھ اپنی دشمنی اور عداوت کی گہرائی کو ایک بار پھر آشکار کر دیا۔

اس وحشیانہ اور مجرمانہ شرانگیزی کے جواب میں، سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے بہادر جنگجوؤں نے جارحین کے خلاف تعزیری کارروائی کے دوسرے مرحلے میں "یا رسول اللہ(ص)" کے مقدس کوڈ نیم کے ساتھ، اردن میں ـ خلیج عقبہ کے ساحل پر واقع ـ امریکی میرینز کی چھاؤنی 'کیمپ ٹیٹین" (Titin Camap) پر بیلسٹک میزائلوں کا بھاری حملہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی جہنم واصل ہو گئے اور دشمن کی کئی اہم تنصیبات اور کئی حملہ آور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کر دیا گیا۔

بزدل امریکی دشمن کے خلاف اسلامی افواج کی انتقامی کارروائی جاری ہے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha