18 مئی 2026 - 21:20
امریکی-صہیونی جارحیت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مقاومت سے متعلق مختصر مگر اہم خبریں

امریکہ اوباما کے دور میں ایران پر حملہ کرنا چاہتا تھا، بلنکن / خلیج فارس؛ اجنبیوں سے پاک / آبنائے ہرمز کے بارے ميں قرارداد سے چین اور روس کی مخالفت / تیل فی بیرل 111 ڈالر / ایران کے جدید تجارتی راستے کھل گئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

امریکہ اوباما کے دور میں ایران پر حملہ کرنا چاہتا تھا، بلنکن

سابق امریکی وزیر خارجہ "انتھونی بلنکن" نے اعتراف کرتے ہوئے کہا: "ہم نے اوباما کے دور میں باریک بینی سے ایران کے مقابلے میں فوجی آپشن پر غور کیا؛ لیکن اس نتیجے پر پہنچے کہ بعض وجوہات کی بنا پر ـ جنہیں آج ہم دیکھ رہے ہیں ـ ضروری نہیں ہے کہ وہ آپشن بہترین روش ہو۔"

خلیج فارس؛ اجنبیوں سے پاک

اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی حیرت انگیز استقامت، کی برکت سے، پہلی مرتبہ ـ 500 سال بعد ـ کوئی بھی بیرونی فوجی جہاز خلیج فارس میں موجود نہیں ہے۔

آبنائے ہرمز کے بارے ميں قرارداد سے چین اور روس کی مخالفت

اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے امریکہ اور بحرین کی مجوزہ قرارداد کے مسودے پر تنقید کیا اور کہا: "اس قرارداد کا متن اور پیش کرنے کا وقت، مناسب نہیں ہے اور اس کی منظوری معاون نہیں ہوگی۔"

ویانا میں تعینات بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل مندوب نے بھی چینی موقف کی تائید کی اور کہا:"روس کی بھی یہی رائے ہے۔"

تیل فی بیرل 111 ڈالر / ایران کے جدید تجارتی راستے کھل گئے

گوکہ ٹرمپ کا لاحاصل دورہ چین، تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہؤا، ایران کے تجارتی راستے پہلے سے زیادہ فعال ہو گئے ہیں۔

کل عراق نے ایران کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے تمام تر کسٹمز دوبارہ کھولنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

قبل ازیں، چین نے ایران کے ساتھ ریلوے تجارت میں تین گنا اضافہ کیا تھا۔

پاکستان نے بھی ایران کی طرف ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے راستے کھول دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha