17 مئی 2026 - 03:42
فوجی اخراجات میں اضافہ خیانت ہے پوپ لیو / امریکی عوام کانگریس اراکین پر جنگ ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں، پوپ لیو + نکتہ

کیتھولک عیسائیوں کے عالمی پیشوا نے یورپ کے فوجی اخراجات میں اضافے کی مذمت کی جو سرد جنگ کے دور کے بعد، سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔/ انھوں نے امریکی عوام سے تقاضا کیا کہ وہ کانگریس سے رابطہ کریں اور قانون سازوں پر جنگ کے خاتمے کے لئے دباؤ ڈالیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ کیتھولک عیسائیوں کے عالمی پیشوا پوپ لیو چہاردہم ـ جنہوں نے ایران کے خلاف جنگ پر تنقید کی بنا پر پیڈوفائل امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" کو ناراض کر دیا تھا ـ نے کہا: دنیا کو جنگوں سے بہت نقصانات پہنچے ہیں، ہتھیاروں کی توسیع و تجدید کشیدگی اور بدامنی میں اضافہ کرتی ہے، صحت اور تعلیم میں سرمایہ کاریوں کو کمزور کر دیتی ہے، سفارتکاری کے ساتھ غداری کرتی ہے اور ان امراء کو مزید امیر بنا دیتی ہے جو عمومی فلاح کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔

پوپ نے یوکرین، غزہ، لبنان اور ایران میں ہونے والے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے، جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے سلسلے میں خبردار کیا اور اس کو "غیر انسانی ارتقاء اور تباہ کاری کی بھول بھلیوں" سے تعبیر کیا۔

نیز ایک امریکی مصنف ٹریٹا پارسی نے پوپ لیو چہاردہم کے حوالے سے ایکس نیٹ ورک پر اپنے پیغام میں لکھا:

- پوپ لیو چہاردہم نے کہا: ایران کے خلاف جنگ غیر منصفانہ ہے۔

- یہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ یہ مزید نفرت پھیلا رہی ہے۔

- انھوں امریکی عوام سے تقاضا کیا کہ وہ کانگریس سے رابطہ کریں اور جنگ کے خآتمے اور قیام امن کے لئے قانون سازوں پر دباؤ ڈالیں۔

فوجی اخراجات میں اضافہ خیانت ہے پوپ لیو / امریکی عوام کانگریس اراکین پر جنگ ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں، پوپ لیو + نکتہ

نکتہ:

کیتھولک عیسائی دنیا کے پیشوا پوپ لیو چہاردہم ایسے حال میں حریت اور انسان دوستی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں کہ خلیج فارس کی ریاستوں کے بعض نامہ نہاد ائمۂ جماعت نے قرآن کریم کی صریح آیات کا انکار کرتے ہوئے ایران پر امریکی صہیونی جارحیت کے دوران فتویٰ دیا کہ لوگ اپنی زکٰوۃ امریکی اور صہیونی افواج کے لئے بھجوا دیں!

واضح رہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستیں اس جارحیت میں یہود و نصاریٰ کے محاذ کا حصہ رہے، سب نے اپنے اڈے اسلام دشمن طاقتوں کے سپرد کی تھیں جن سے ایران پر حملے ہو رہے تھے اور ان میں سے کچھ ریاستوں نے اس جنگ میں ـ خود بھی ـ حصہ لیا اور ایران پر حملے کئے۔ جس ملک کے مولوی مفتی اور وہ ہوں یقینا اس کے حکمران ایسے ہی ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha