7 مئی 2026 - 21:56
جنگی مجرموں نے اقوام متحدہ کا سہارا لیا!

اب تک کسی نے بھی نہیں دیکھا تھا کہ امریکہ نے ـ خاص طور پر ٹرمپ کے دور میں ـ اقوام متحدہ یا دوسرے بین الاقوامی اداروں کو وقعت دی ہو لیکن اب جو دلدل میں پھنس گئے تو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے رجوع کرنے لگے ہیں وہ بھی اپنے عرب کٹھ پتلیوں کی مدد سے۔ اب ٹرمپ کو بولنے اور موقف اختیار کرنے کا اپنا مکمل اختیار سونپ دینے والے انتہائی دائیں بازو کے مذہبی 'صہیونی عیسائی' وزیر خارجہ نے ـ جس کو NYT  کے مطابق، ٹرمپ نے جنگ کی تمام ہم آہنگیوں سے باہر رکھا ہے ـ ایک نیا مسودہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے!! دیکھئے:

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا:

"ہم نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر، امریکہ نے بحرین، سعودیہ، امارات، کویت اور قطر کے ساتھ مل کر آزاد جہازرانی کی غرض سے سلامتی کونسل کے لئے ایک قرارداد کا مسودہ تیار کیا۔ یہ قرارداد ایران سے مطالبہ کرتی ہے کہ اپنے حملے، بارودی سرنگیں بچھانے اور جہازوں سے ٹول فیس کی وصولی روک دے اور بارودی سرنگوں کے مقام اور تعداد کی معلومات فراہم کرے اور انہیں ہٹانے میں تعاون کرے۔"

روبیو نے ایران پر جارحیت کے دوران امریکیوں-صہیونیوں کے ہاتھوں بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور غیرانسانی جرائم (جیسے رہبر انقلاب کو شہید کرنے، بچوں کے قتل عام اور اسکولوں، یونیورسٹیوں، بنیادی ڈھانچوں، یہاں تک کہ عیسائی گرجاگھروں اور یہودی کنیساؤں پر حملوں) کی طرف مختصر سا اشارہ کئے بغیر، کہا: "ایسا کوئی بھی بین الاقوامی قانون ایسا نہیں ہے جو کسی ملک کو ایک بین الاقوامی آبراہ پر کنٹرول رکھنے کی اجازت دیتا ہو!"

امریکہ ایسے حال میں اقوام متحدہ کا سہارا لے رہا ہے کہ ٹرمپ ٹیم بین الاقوامی معاہدوں سے علیحدگی سمیت، اس ادارے کو کمزور کرنے میں سب زیادہ کردار ادا کرتی رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha