27 نومبر 2026 - 12:03
عراقچی نے کویت پر ایرانی ڈرون حملے کے الزام کو  مسترد کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ نے کویت کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اس ملک پر ایرانی ڈرون حملے کے الزام کو مسترد کر دیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے آج جمعرات کی سہ پہر ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتحال اور کویت میں پیش آنے والے حالیہ واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقچی نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں کویت پر ایران کے ڈرون حملے سے متعلق لگائے گئے الزام کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس واقعے میں جانی نقصان اور مالی خسارے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کویتی فریق کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کے لیے ایران کی آمادگی کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تحقیقات کا مقصد واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینا اور اس کے ماخذ اور اس میں ملوث عوامل کی شناخت کرنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha