11 مئی 2026 - 12:45
جنگ کی تباہ کاریوں کی لاگت ٹریلینز ڈالر تک پہنچی، نیویارک ٹائمز/ ٹرمپ نے اربوں کما لئے!، فوربز

مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسر نے ایران جنگ کے اخراجات کے سلسلے میں پینٹاگون سرکاری اعداد و شمار کو ـ جس میں جنگ کے اخراجات 25 ارب ڈالر بتائے گئے ہیں ـ کو مسترد کرتے ہوئے اسے "گمراہ کن" قرار دیا اور واضح کیا کہ اس تنازع کی حقیقی لاگت امریکی گھرانوں کے لئے ہزاروں ارب اور پوری امریکی معیشت کے لیے سینکڑوں ارب ڈالر تک پہنچے گی۔ / ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ سے 2.6 ارب ڈالر کما لئے!، فوربز

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مشی گن یونیورسٹی میں پبلک پالیسی اور اکنامکس کے پروفیسر جسٹن وولفرز (Justin Wolfers) نے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، ایران جنگ کے اخراجات کے لئے 25 بلین ڈالر کے سرکاری اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے اسے "گمراہ کن" قرار دیا اور واضح کیا کہ اس تنازع کی حقیقی لاگت امریکی گھرانوں کے لئے ہزاروں ارب اور پوری معیشت کے لئے سینکڑوں ارب ڈالر تک پہنچے گی۔

اس ماہرِ معاشیات کے مطابق، پینٹاگون کا حساب صرف استعمال شدہ گولہ بارود اور تباہ شدہ ہتھیاروں اور اوزاروں پر مشتمل ہے، جبکہ جنگ کے حقیقی اثرات میں تیل کی منڈی میں خلل، صارفین کے اعتماد میں کمی، روزگار کی شرح میں کمی اور معاشی ترقی میں کمی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ سے امریکی فوج کو پہنچنے والے مالی نقصانات کے بارے میں غلط بیانی ہو رہی ہے اور لگتا نہیں ہے کہ ٹرمپ کے دور کے خاتمے تک ان نقصانات کی حقیقی لاگت کے بارے میں کوئی قابل اعتماد تخمینہ سامنے آ سکے گا۔

وولفرز نے جغرافیائی-سیاسی خطرے میں شدت آنے کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ متعلقہ اشاریئے میں نمایاں اضافہ ہؤا ہے اور فیڈرل ریزرو کے تخمینے کے مطابق، خطرے کی یہ سطح امریکہ میں دس لاکھ ملازمتوں کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔

انھوں نے اسٹاک کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی اور مالیاتی منڈیوں میں تین ٹریلین (3000 ارب) ڈالر کی دولت کے مکمل طور پر ڈوب جانے، سے پردہ اٹھایا ہے۔

انھوں نے گولڈ مین ساکس (Goldman Sachs) کمپنی کے تجزیئے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی معاشی ترقی میں 0.5 فیصد کمی کو 400 ارب ڈالر کی ضائع شدہ آمدنی کے برابر قرار دیا ہے۔

یہ رپورٹ، ٹرمپ کی مجوزہ دفاعی بجٹ میں 40 فیصد (یعنی 2027 میں 600 ارب ڈالر کے) کے اضافے اور آبنائے ہرمز کے محاصل سے ایران کے ایٹمی پروگرام کی مالی اعانت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے، نتیجہ اخذ کرتی ہے کہ سابق فوجیوں کی دیکھ‌ بھال جیسی طویل مدتی ذمہ داریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ایران جنگ کی حقیقی لاگت 25 ارب ڈالر نہیں بلکہ سینکڑوں ارب یا کئی ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

جنگ کی تباہ کاریوں کی لاگت ٹریلینز ڈالر تک پہنچی، نیویارک ٹائمز/ ٹرمپ نے اربوں کما لئے!، فوربز

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ سے 2.6 ارب ڈالر کما لئے!، فوربز

ادھر فوربز میگزین نے لکھا:

- ٹرمپ کی دولت 2.34 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر ہوگئی۔

- ٹرمپ، اس کے ساتھیوں اور آہل خانہ نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ میں 2.6 ارب ڈالر کی خطیر کمائی حاصل کی ہے۔

- اس آمدنی کا ایک حصہ جنگ کے ایک مرحلے پر شرط لگا کر [جوے] کے نتیجے میں حاصل ہؤا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha