9 فروری 2026 - 09:10
قطعی شکست و پسپائی امریکی دہشت گردوں کا انتظار کر رہی ہے! + ویڈیو

اسلامی انقلاب، ظہور کا راستہ ہموار کرنے والا انقلاب ہے اور اس میں ناکامی کا کوئی راستہ نہیں۔ امام خامنہ ای کے آخری زمانے کے لشکر خطے میں تیار ہیں کہ اگر امریکہ اور اس کے باؤلے *** نے حساب کتاب (اور اندازوں اور تخمینوں) میں غلطی کی اور اسی بنیاد پر کوئی جارحانہ اقدام کیا تو مغربی ایشیا کے خطے کو بڑے شیطان اور اس کے چھوٹے شیطانوں کی نجاست سے پاک کر دیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||

امریکہ پچھلے کئی دہائیوں میں کبھی بھی اسلامی جمہوریہ کے سامنے آج کی طرح، اس قدر، بے بس نہیں ہؤا تھا۔

شیطان کی دھاڑ ہمیشہ اس کی طاقت سے کہیں زیادہ ہوتی ہے، جھوٹے ٹرمپ کے بار بار کی دھمکیاں اسی حقیقت کی جڑ ہیں۔

امریکہ اور اس کے باؤلا *** ـ اپنے "ایران کی تقسیم کے  20 سالہ منصوبے" ایران کی عوامی طاقت ور مسلح افواج کے سامنے 12 روزہ جنگ میں ذلت آمیز شکست کھا ـ گئے، اور پھر ان کے اجرتی انقلاب دشمن عناصر نیز غنڈوں اور بدمعاشوں کے متحدہ نیٹ ورک کو سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور اب خالی ہاتھ کثیر الجہتی نفسیاتی جنگ پر اتر آئے ہیں!

اگرچہ کبھی بھی دشمن کے فریب سے غافل نہیں ہونا چاہئے، لیکن یہ بدی ایک حقیقت ہے کہ امریکہ اور اسرائیل آج طاقتور ایران کے سامنے اپنے بدترین "تزویراتی تعطل" کا سامنا کر رہے ہیں۔

امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی الٰہی تدبیر کے سامنے، امریکہ کو نہ صرف مار پڑی ہے بلکہ تذلیل و تحقیر برداشت کرنا پڑی ہے۔ یہ ایک زوال پذیر سوپر پاور کے لئے بدترین صورت حال ہے؛ یہاں تک کہ (امریکی وزیر خارجہ) مارکو روبیو نے بالکل بے پردہ انداز میں کراہ کراہ کر کہہ دیا کہ "ایران کے قائدِ اعلیٰ ہمیں سنجیدہ ہی نہیں نہیں لیتے" اور ان ہی چند سچی باتوں میں سے ایک ہے جو امریکی حکام کبھی کبھی بے ساختگی میں بول دیتے ہیں۔

اسلامی انقلاب، ظہور کا راستہ ہموار کرنے والا انقلاب ہے اور اس میں ناکامی کا کوئی راستہ نہیں۔ امام خامنہ ای کے آخری زمانے کے لشکر خطے میں تیار ہیں کہ اگر امریکہ اور اس کے باؤلے *** نے حساب کتاب (اور اندازوں اور تخمینوں) میں غلطی کی اور اسی بنیاد پر کوئی جارحانہ اقدام کیا تو مغربی ایشیا کے خطے کو بڑے شیطان اور اس کے چھوٹے شیطانوں کی نجاست سے پاک کر دیں۔

"فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَلَكِنَّ اللّهَ قَتَلَهُمْ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللّهَ رَمَى وَلِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ بَلاء حَسَنًا إِنَّ اللّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ؛ [1]

[اے مؤمنو!] ان (جارِح) کافروں کو تم نے قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے انہیں قتل کر دیا، اور (اے میرے حبیبِ!) جب آپ نے (ان پر سنگ ریزے) مارے (وہ) آپ نے نہیں مارے بلکہ (وہ تو) اللہ نے مارے ہیں، اور یہ (اس لئے ہے) کہ وہ اہلِ ایمان کو اپنی طرف سے اچھے انعامات سے نوازے، بے شک اللہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔"

قطعی شکست و پسپائی امریکی دہشت گردوں کا انتظار کر رہی ہے! + ویڈیو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: میر احمدرضا حاجتی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

[1]۔ سورہ انفال، آیت 17۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha