15 مارچ 2026 - 05:27
حوزہ علمیہ کے 6000 علماء اور اساتذہ کی امام کے ساتھ بیعت

ایران کے مختلف شہروں اور حوزہ ہائے علمیہ کے 6000 علماء اور اساتذہ نے ایک بیان میں رہبر انقلاب اسلامی امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے ساتھ بیعت کا اعلان کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایران کے مختلف شہروں اور حوزہ ہائے علمیہ کے 6000 علماء اور اساتذہ نے ایک بیان میں رہبر انقلاب اسلامی امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے ساتھ بیعت کا اعلان کیا۔

امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

"الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ" (المائدہ آیت 3)

انقلاب اسلامی کے رہبر معظم

حضرت آیت اللہ الحاج سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای دامت برکاتہ

السلام علیکم

ماہ مبارک رمضان میں اشقی الاشقیاء کے ہاتھوں رہبر حکیم، والا مقام مرجع اور آپ کے والد معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ الامام الحاج سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) حامنه ای فدس سره الشریف کی شہادت پر آپ کو اور احرار عالم کو تعزیت عرض کرتے ہیں۔

ولایت فقیہ بنیادی رکن اور مقدس قلعہ ہے جو آزادی و خودمختار کی ضامن اور انقلاب اسلامی کے لئے تشخص ساز ہے، جس کی بنیاد امام خمینی کبیر رضوان اللہ تعالیٰ علیه نے رکھی ہے اور امام شہید کے ہاتھوں بالکل درستگی کے ساتھ، محفوظ رہی اور پروان چڑھی اور اب آج یہ کہ استوار اور مستحکم ستون کا عنوان رکھتی ہے کہ کوئی بھی زلزلہ اسے ہلا نہیں سکتا اور خناسوں کی شیطانی سرگوشیوں میں بھی اسے نقصان پہنچانے کی ہمت نہیں ہے۔

اب قائد امت کی مظلومانہ شہادت کے بعد، حزن و غم سے مالامال دلوں کے ساتھ، خدائے حکیم کے شکرگزار ہیں کہ مجلس خبرگان کے منتخب اراکین نے عدیم المثال تدبیر اور فیصلہ کن انداز سے ولایت کا پرچم جناب عالی کے سپرد کر دیا، کہ آپ اپنی زندگی میں زہد کے متلاشی رہے ہیں، اور اپنے والد ماجد اور حوزہ علمیہ قم کے دیگر نامی گرامی اساتذہ کی حکمت و ذکاوت سے مستفیض ہوئے ہیں، اور میدان علم میں بھی آگاہ اور با بصیرت مجتہد ہیں۔

حوزہ علمیہ خراسان، حوزہ علمیہ اصفہان اور دوسرے صوبوں کے حوزات علمیہ سمیت ملک کے تمام تر حوزات علمیہ کے اساتذہ اور کارگزار مولائے متقین امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے ایام شہادت کے سلسلے میں تعزیت پیش کرتے ہوئے، انقلاب اسلامی کے عظیم الشان قائد، کمانڈروں اور مظلوم عوام کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے، اس انتخاب پر تبریک و تہنیت عرض کرتے ہیں اور ہم سب جناب عالی کی زعامت و قیادت کے سائے میں، خداوند متعال کی بارگاہ میں عہد کرتے ہیں کہ آخری سانس تک ایران کے مقدس اسلامی جمہوری نظام کی اعتقادی، ثقافتی اور سیاسی سرحدوں کا دفاع کریں گے اور انقلاب اسلامی اور انقلابی حوزہ علمیہ کے اہداف و مقاصد کے حصول کی راہ میں پیشرو اور ہراول سپاہیوں کا کردار ادا کرتے ہیں اور آپ کے حکیمانہ اور انتہائی مضبوط پیغام میں مندرجہ راہنمائیوں اور ہدایت کے عین مطابق قدم اٹھائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha