آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای
-
سب سے زیادہ قابل نفرت سیاسی چہرہ؛
دنیا کا سب سے زیادہ قابل نفرت شخص، رہبر معظم کی نگاہ میں + تصاویر
غزہ کی جنگ نے نہ صرف صہیونی ریاست کا حقیقی چہرہ عالمی رائے عامہ کے سامنے بے نقاب کر دیا بلکہ مغربی حکومتوں اور قوموں کے درمیان گہری دراڑ بھی پیدا کر دی۔؛ ایسی دراڑ جس میں حکمرانوں کی تل ابیب کی حمایت، اقوام کی انسانی فطرت کے مد مقابل آکھڑی ہے اور اس تقابل نے اسرائیل اور امریکہ سے عالمی نفرت، کی بڑھتی ہوئی لہر کو جنم دیا ہے۔
-
حدیث ولایت؛
بسیج طاقتور اور ملت ایران کی وسیع پشت پناہی سے بہرہ مند ہے / ایران جیسا ملک جیسے ملک کے ساتھ تعاون کا خواہشمند نہیں ہو سکتا، امام خامنہ ای + تصاویر
رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے کل [جمعرات 27 نومبر 2025ع کی] شام قومی ٹیلی وژن سے اپنی نشری تقریر میں ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے، بسیج کو "یک عظیم سرمائے، عمومی-عوامی تحریک اور قومی طاقت میں اضافے کے ذریعے" کی حیثیت سے، مضبوط بنانے اور پورک طاقت سے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ایران پر حملے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی ـ کسی بھی مقصد کے حصول میں ـ ناکامی کو ان کی یقینی شکست قرار دیا اور عوام سے کچھ سفارشات کرتے ہوئے، آپ نے تمام لوگوں اور سیاسی دھڑوں سے قومی اتحاد برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے کی اپیل کی / امریکی اپنے دوستوں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں، یعنی جو ان کے دوست ہیں انہیں بھی فریب دیتے ہیں۔ وہ فلسطین پر حکومت کرنے والے مجرم صہیونی گینگ کی حمایت کرتے ہیں۔ تیل اور زیر زمین قدرتی وسائل کے لئے وہ دنیا میں کہیں بھی جنگ کی آگ بھڑکا سکتے ہیں، آج ان کی یکہ جنگ پسندی جنگ لاطینی امریکہ تک پہنچ چکی ہے۔ ایسی حکومت اس قابل نہیں کہ اسلامی جمہوریہ جیسی حکومت اس سے تعلق یا تعاون کی خواہشمند ہو۔
-
ایام فاطمیہ 1447؛
پوسٹر | اَلمَراَةُ رَیحانَةٌ وَ لَیسَت بِقَهرَمانَة کا کیا مطلب؟
امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) فرماتے ہیں: [عربی میں] "قہرمان" کا مطلب ہے فارسی زبان میں "قہرمان" کے لفظ سے مختلف ہے اور اس کے معنی کارکن، مزدور، یا مثلاً مزدوروں کے نگران کے ہیں؛ عورت پھول ہے، خوشبو ہے، "قہرمانہ" (محنت کش مزدور) نہیں ہے۔"
-
ایام فاطمیہ 1447؛
شہادتِ سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی پہلی شب کی مجلس عزاداری رہبر انقلاب کی موجودگی میں + ویڈیوز
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے ایام کے سوگ کی پہلی شب کی مجلس عزا آج رات (جمعہ 21 نومبر 2025ع کی رات) رہبر انقلاب اسلامی، امام خامنہ ای (جفظہ اللہ) کی موجودگی میں منعقد ہوئی اور عوام کے مختلف طبقوں کے ہزاروں افراد بھی اس موقع پر حسینیہ امام خمینی(رہ) میں حاضر ہوئے۔
-
ولایت کے پروانے عظیم سائنسدان؛
ایرانی میزائل صنعت کے شہید بانی کا خط رہبر انقلاب کے نام، 20 سال پہلے + تصاویر
اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل صنعت کے بانی، شہید حسن طہرانی مقدم نے سنہ 2005ع میں رہبر انقلاب کو ایک خط لکھا جس کے آخر میں انھوں نے ایک بڑے واقعے کی خبر دی تھی۔
-
حدیث ولایت؛
امام خامنہ ای کے تجزیاتی نظام میں امریکہ کی ایران دشمنی کی تشریح
رہبر انقلاب اسلامی کا حالیہ جامع اور اہم بیان، کہ "اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کا اختلاف ایک بنیادی اختلاف ہے" کئی پرتوں پر مشتمل پیغام کا حامل ہے۔ "اسلامی انقلاب آزادی اور خودمختاری پر قائم ہے اور امریکی نظام تسلط پسندی پر، اور ایسے دو متضاد عناصر ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اس بات کو ذہن نشین کرنا چاہئے کہ امریکہ کی دشمنی محض زبان یا بیان تک محدود نہیں تھی؛ یہ ایک مسلسل عملی اقدام سے عبارت تھی۔ جہاں کہیں بھی انہیں موقع ملا اور جہاں کہیں بھی ممکن ہؤا، انہوں نے ایران کے قومی مفادات کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا۔
-
مغرب کا مشرق سے تعلق تسلط پسندی کی بنیاد پر؛
ہمارے میزائل کی رینج کا مغرب سے کوئی تعلق نہیں، / نہ تسلط پسند ہیں نہ تسلط قبول کرتے ہیں، لاریجانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا: آج یہ بات واضح ہے کہ ایران کے میزائلوں پر بحث حقیقی سلامتی کے خدشات کے بجائے دباؤ ڈالنے اور ملک کی دفاعی طاقت محدود کرنے کے اوزار کے طور پر چھیڑی گئی ہے۔ ایران کے میزائلوں کی رینج پر رائے دینے کا مغرب کو کیا حق ہے؟ / رہبر معظم نے برسوں پہلے ثقافتی یلغار کے بارے میں خبردار کیا تھا؛ کیونکہ مغرب اپنی ثقافت کے لئے برتری قائل ہے۔
-
ڈاکٹر قالیباف نے پاکستانی عوام کو رہبر معظم کا سلام پہنچایا + ویڈیوز + تصاویر
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے کراچی کی مسجد یثرب میں منعقدہ نماز جمعہ میں شرکت کی اور نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے فرد فرد کو رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کا پیغام پہنچایا۔
-
حدیث ولایت؛
امریکہ کے ساتھ ایران کا اختلاف بنیادی ہے / امریکہ اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہو، اڈے ہٹا دے، خطے میں مداخلت بند کرے، امام خامنہ ای
انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نے فرمایا: "دنیا کی رائے عامہ میں صہیونی ریاست کی بدنامی اور اس کی عالمی مذمت کے باوجود، امریکہ کی طرف سے اس بدنام اور قابل نفرت ریاست کی مسلسل مدد و حمایت کے عین موقع پر اس کی طرف سے [واشنگٹن کی] ایران سے تعاون کی درخواست مہمل اور ناقابل قبول ہے / اگر امریکہ صہیونی ریاست کی حمایت بالکل ختم کر دے، اپنے فوجی اڈے خطے سے ہٹا لے، اور [خطے میں] مداخلت بند کرے، تو یہ معاملہ زیر غور آ سکتا ہے ـ البتہ یہ بات موجودہ دور یا مستقبل قریب سے تعلق نہیں رکھتی / امریکہ کی دشمنی امریکی سفارت خانے پر طلبہ کے قبضے سے نہیں بلکہ 19 اگست 1953ع کی بغاوت سے شروع ہوئی / مسائل کا حل طاقتور بننے میں ہے۔ خطے میں مداخلت بندکرے، اڈے ہٹا دے، اسرائیل کی حمایت ختم کرے، تو تعاون کی درخواست زیر غور آ سکتی ہے لیکن مستقبل قریب میں نہیں
-
ایام فاطمیہ
سیدہ فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کی سیرت امام خامنہ ای کی زبانی
فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا)، علم و معرفت اور عبادت کے نمونۂ کاملہ کے طور پر، زہد، خانہ داری، جہاد، شہادت اور ایک عظیم اور معصوم انسان کی تمام خصوصیات کی مالک ہیں، ہمیں ان کے پیروکار ہونے پر فخر ہے۔
-
حدیث ولایت؛
ایران ٹرمپ کے جبر کے مقابلے میں؛ پُرعزم اور ثابت قدم" + تصاویر
مورخہ 20 اکتوبر 2025 کو عالمی سائنسی اولمپیاڈ اور کھیلوں کے چیمپئنز اور تمغہ یافتگان سے رہبر معظم انقلاب کے خطاب کے اہم نکات اس تحریر میں پڑھیں۔
-
امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کا مکمل خطاب؛
جبر کے سامنے سر خم نہیں کریں گے/ ایرانی کھلاڑیوں کی کامیابیاں عدیم المثال تھیں/ امریکی صدر کی ہرزہ سرائیاں مایوس غاصبوں کو حوصلہ دینے کی کوشش
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی ایٹمی صنعت ختم کرنے کے بارے میں ٹرمپ کو دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کو کیا حق پہنچتا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی سہولیات اور صنعت ہے یا نہیں؛ یہ مداخلتیں نا مناسب، غلط اور جابرانہ ہیں۔
-
رہبر انقلاب کے خطاب پر رد عمل؛
ایران کے رہبر کا موقف 'بہادرانہ' اور 'حقیقت پسندانہ' ہے، غیر ملکی صارفین
سوشل میڈیا کے بہت سے سرگرم صارفین نے آج (بدھ کو) امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی عدم افادیت اور جوہری افزودگی جاری رکھنے کی ضرورت، کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے موقف کا خیر مقدم کیا۔
-
حدیث ولایت؛
امریکی حکومت سے مذاکرات کا ہمارے لئے کوئی فائدہ نہیں، رہبر انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے عوام ایران سے ٹیلی ویژن گفتگو میں فرمایا: موجودہ حالات میں امریکی حکومت سے مذاکرات کا ہمارے لئے کوئی فائدہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ ہمارے کسی نقصان کو روک سکتے ہیں۔
-
صدر پزشکیان کا دورہ نیویارک؛
نیویارک جانے سے قبل، صدر پزشکیان کی رہبر انقلاب سے ملاقات
صدر جمہوریہ، نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ جانے سے قبل رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
-
حدیث ولایت؛
رہبر انقلاب کے کلام سے ماخوذ اہم نکات؛ "یہ بات سب جان لیں"
رہبر انقلاب اسلامی مختلف اوقات میں قابل غور تأکیدات فرماتے رہے ہیں کہ "انقلاب ایک جاری، ساری اور مسلسل عمل ہے۔۔۔ ایک دائمی اور پائیدار حقیقت ہے۔۔۔ اور کبھی ختم نہیں ہوتا" یا "ایرانی قوم ہتھیار ڈالنے والی نہیں ہے" اور یہ کہ "سب لوگ جان لیں۔۔۔ ایرانی قوم یقینی طور پر کامیاب ہوگی۔"
-
حدیث ولایت؛
"دفاعی بیلٹ" کا قیام اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ
یہ جرائم پیشہ ٹولہ جرائم کی حد سے بہت آگے بڑھ چکا ہے اور پورے خطے کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ اگر اس خونخوار ٹولے کو نکیل نہ ڈالی گئی تو اس کی جارحیتوں کی لہر سرحدوں کو پار کرے گی، اور مغربی ایشیا کے تمام ممالک تک پھیل جائے گی۔ یہ بالکل "عظیم تر اسرائیل" کے خطرناک منصوبے کے مطابق ہے جو نیل سے فرات تک پھیلا ہؤا ہے۔
-
حدیث ولایت؛
عوامی معیشت سب سے اہم مسئلہ ہے / احتجاج کرنے والے ـ بالخصوص اسلامی ـ ممالک صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات منقطع کریں، امام خامنہ ای
انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نے صدر اور حکومت کی خاص طور پر تعریف کرتے ہوئے فرمایا: 'عوامی معیشت سب سے اہم مسئلہ ہے، بازار میں نظم و ضبط کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
-
حدیث ولایت؛
عوام، سرکاری عہدیداروں اور مسلح افواج کے باہمی اتحاد کی 'آہنی ڈھال' کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، رہبر انقلاب اسلامی + ویڈیوز
انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نے آج صبح امام علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کے یوم شہادت کے سلسلے میں منعقدہ مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: "عوام، سرکاری عہدیداروں اور مسلح افواج کے باہمی اتحاد کی 'آہنی ڈھال' کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔"
-
وعدہ صادق / بشارت فتح؛
تصویری رپورٹ | 12روزہ جنگ کے شہیدوں کی 40ویں کی تقریب سے امام خامنہ ای کا خطاب
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بارہ روزہ جنگ میں عروج کرنے والے شہداء کی چالیسیوں کی عظیم الشان تقریب حسینیہ امام خمینی (رح) میں منعقد ہوئی۔ اسلامی انقلاب کے رہبر معظم بھی اس تقریب میں شریک ہوئے اور حاضرین سے خطاب کیا۔
-
وعدہ صادق / بشارت فتح؛
12روزہ جنگ کے شہیدوں کی 40ویں کی تقریب سے امام خامنہ ای کا خطاب
بارہ روزہ جنگ میں عروج کرنے والے شہداء کی چالیسیوں کی عظیم الشان تقریب حسینیہ امام خمینی (رح) میں منعقد ہوئی۔ اسلامی انقلاب کے رہبر معظم بھی اس تقریب میں شریک ہوئے اور حاضرین سے خطاب کیا۔
-
قادمون عالمی کونسل کے تحت ورچوئل کانفرنس؛
ایٹمی توانائی ایران کا حق، پاکستانی علماء مقاومت اور رہبر معظم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، مقررین
قادمون عالمی کونسل کے زیر اہتمام "امت واحدہ جبهہ عزت اسلامی" کے عنوان سے ایک اہم آن لائن عالمی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے جید اہلِ سنت علمائے کرام نے خصوصی شرکت کی۔
-
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا:
اگر صہیونی اپنے دفاع سے عاجز نہ ہوجاتے تو وہ امریکہ کا دامن نہ پکڑتے/ایران امریکہ سے نہیں ڈرتا بلکہ اسے ڈرا دیتا ہے/مجرموں کا گریبان نہیں چھوڑیں گے
رہبر انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ اور اعلی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: سب جان لیں کہ خدائے متعال نے آیت کریمہ "وَلَیَنصُرَنَّ اللهُ مَن یَنصُرُه" کے مطابق، ایرانی قوم کو ـ اسلامی نظام اور قرآن و اسلام کی چھتری تلے ـ اپنی فتح کی ضمانت دی ہے اور یہ قوم ضرور فتح یاب ہوگی۔
-
امام خامنہ ای(حفظہ اللہ) کی عالمی حمایت؛
عالم اسلام کے 100 علماء اور مفتی حضرات نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف "محارب" کا فتوی جاری کیا
عالم اسلام کے 100 علماء اور مفتی حضرات نے مشترکہ اعلامیے میں "محاربین اور مفسدین فی الارض" کے طور ٹرمپ اور نیتن یاہو کی مذمت کی اور امام خامنہ (دام ظلہ العالی) کی عقلمندانہ اور طاقتور قیادت کی ہمہ جہت حمایت کا اعلان کیا۔
-
عدیم المثال شجاعت کی داستان؛
ہمارے HERO# آج شب آ گئے / تصویریں
کل رات حسینیۂ امام خمینی(رح) میں ایک سادہ اور خالصانہ مجلس عزا برپائی؛ لیکن جس نے البتہ ایک مجلس عزا سے بڑھ کر اثرات مرتب کئے۔ رہبر معظم کی جو تصویر مؤمن شہریوں کے ساتھ، جبکہ انتہائی سکون و اطمینان اور عظمت و وقار کے ساتھ بیٹھ کر سید الشہداء (علیہ السلام) کے مصائب پر آنسو بہا رہے ہیں، بہت جلد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مسکراہٹیں واپس آ گئیں۔ دلوں کو سکون ملا۔ عوام دلی خوشی سے سرشار ہو گئے اور ہیش ٹیگ #Hero دوبارہ ٹرینڈ ہونے لگا۔
-
عدیم المثال شجاعت کی داستان؛
تصویری خبر | شب عاشور کی مجلس عزا امام خامنہ ای کی حاضری پر مشہور شخصیات کا ردعمل
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایران کی سیاسی شخصیات نے حسینیۂ امام خمینی (رح) میں منعقدہ شب عاشورا کی مجلس عزا میں امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی موجودگی پر ردعمل کا اظہار کیا۔
-
عدیم المثال شجاعت کی داستان؛
مجلس عزا میں امام خامنہ ای کی 'دشمن شکن حاضری' کے پیغامات + غیرملکی اخبارات کے تراشے
آج ہم ایک ایسے چہار راہے پر کھڑے ہیں، جو مستقبل کی تعمیر کرتا ہے اور تاریخ کی ورق گردانی کرتا ہے اور معاشرے کے ولی کی ہمت و شجاعت ہے جو محاذ حق کی فتح کے رقم کرے گی۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
امام خامنہ ای کو دھمکی پوری امت مسلمہ کی توہین ہے، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم
شیعیان بحرین کے قائد نے رہبر انقلاب اسلامی، امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو دی جانے والی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ وار ان کی شان میں ٹرمپ کی گستاخی کی شدید مذمت کی اور فرمایا: اس عظیم شخصیت کی شان میں گستاخی، امت مسلمہ اور اس کے مقدسات کی توہین ہے۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
مسلمانوں کے ہاں اہم سرخ لکیر مرجعیت ہے، آیت اللہ محمدی
رہبر انقلاب کے قم دفتر کے سربراہ نے امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو دی گئی ٹرمپ کی دھمکیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام اور جہان تشیّع میں سب سے اہم سرخ لکیر مرجعیت کا منصب ہے۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
رہبر انقلاب کے خلاف دھمکیوں کو احرار عالم کے رد عمل سامنا کرنا پڑے گا، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رکن نے کہا: اگر آیت اللہ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے آزادی پسند بھی اس کا جواب دیں گے۔