خبر رساں ادارے اہلِ بیتؑ نیوز ایجنسی (ابنا) کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان کیرولین لیویٹ نے واشنگٹن پوسٹ کی ایک تازہ رپورٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں 2036ء تک دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی عیسائیوں سے بڑھ جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
لیویٹ نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: ’’شادی کریں، زیادہ بچے پیدا کریں، ان کی تربیت چرچ میں کریں اور انہیں امریکہ سے محبت کرنا سکھائیں۔
واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کی مذکورہ رپورٹ میں پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں مسلمانوں کو آبادی میں اضافے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہبی گروہ قرار دیا گیا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق، اس رجحان کی ایک بنیادی وجہ مسلمانوں میں شرحِ پیدائش کا زیادہ ہونا ہے۔ اس کے برعکس، شرحِ پیدائش کے لحاظ سے عیسائی دوسرے نمبر پر ہیں اور توقع ہے کہ ان کی آبادی میں اضافہ عالمی آبادی کی شرحِ نمو کے مطابق ہوگا۔
آپ کا تبصرہ