11 مارچ 2026 - 02:50
سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کی پیشرفت کے لئے ایک طاقتور قائد،الجزیرہ کے تجزیہ کار

الجزیرہ کے تجزیہ کار نے کہا: "ایران نے ایک طاقتور قائد منتخب کر لیا ہے جو اس ملک کی ترقی اور آگے کی طرف پیشرفت کا سبب بنیں گے۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایرانیک ٹی وی ٹیلی گرام چینل نے الجزیرہ نیٹ ورک کا ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں اس نیٹ ورک کے تجزیہ کار اور ایرانی امور کے محقق عبدالقادر فائز، نے اسلامی نظام کے تیسرے قائد آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے بطور رہبر انقلاب انتخاب پر روشنی ڈالی ہے:

میزبان: مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے قائد اعلی منتخب ہوئے۔ آپ وضاحت کریں کہ ـ دوسرے کسی کو مد نظر رکھے بغیر ـ ان جنگی حالات میں ان کے انتخاب کا نظریہ کہاں سے تشکیل پایا؟

 - تجزیہ کار: جب بھی رہبر کے جانشین کی بات سامنے آتی تھی مجتبیٰ خامنہ ای کا نام ضرور سامنے آتا تھا۔

وہ ایران کے آئین کے مطابق قیادت کی خصوصیات رکھتے ہیں، شرائط ان پر منطبق ہیں۔ یہ ایک طرف سے؛ اور دوسری طرف سے وہ سیاسی، سیکورٹی اور عسکری لحاظ سے قانونی جواز رکھتے ہیں۔

سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کی پیشرفت کے لئے ایک طاقتور قائد،الجزیرہ کے تجزیہ کار

میزبان: کیا ان کا رویہ اس جنگ کے جاری رہنے سے سازگار ہوگا؟ یعنی کیا ان کا عمل اور فیصلوں اور انتظام کی نوعیت اپنے والد مرحوم کی طرح ہوگی؟ یا یہ کہ وہ اپنا منفرد رویہ رکھتے ہیں جو انہیں خاص طور پر جنگی حالات میں مختلف قسم کے رویوں کی طرف لے جائے گا؟

تجزیہ کار: اتفاق سے وہ سیاسی، سیکورٹی، مذہبی اور ملک کے اندر کے تعلقات اور ملکی ڈھانچوں سے تعلق کے لحاظ سے ایک طاقتور قائد ہیں۔

ایک نکتہ ـ شاید ذرائع ابلاغ میں نظر انداز کیا جائے ـ یہ ہے کہ معاشرتی لحاظ سے ایک نوجوان قائد سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ہم ایک قائد کے بارے میں بات کر رہے ہیں جن کی عمر 60 برس سے کم ہے۔

اگر ایران جنگ کو جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے ایک طاقتور قائد کی ضرورت ہے اور وہ اس ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔

چنانچہ مجتبیٰ خامنہ ای کو مختلف زاویوں سے دیکھا جائے تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ "ایران نے ایک طاقتور قائد منتخب کر لیا ہے جو اس ملک کی ترقی اور آگے کی طرف پیشرفت کا سبب بنیں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha