بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || وزنامہ ینی شفق کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: "کوثر 1.5"، "پایا" اور "ظفر-2" سیٹلائٹس کا لانچ نہ صرف ریموٹ سینسنگ اور خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی ترقی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات جدید سائنسی اور تکنیکی میدانوں میں مسلسل گہرے ہو رہے ہیں۔
ترک اخبار کے مطابق، اس طرح کے تعاون نے اب اضافی اہمیت اختیار کر لی ہے کیونکہ دونوں ممالک مغربی دباؤ اور پابندیوں کا شکار ہیں، جس سے تہران روس کی قابل اعتماد لانچنگ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، جبکہ ماسکو نے ایک حساس جغرافیائی سیاسی علاقے میں ایک فعال پارٹنر حاصل کر لیا ہے۔
رپورٹ کا خلاصہ:
ایک ترک اخبار کے مطابق، روسی راکٹ پر سوار ایران کے تین سیٹلائٹس کا آسمان کی طرف سفر محض ایک خلائی کامیابی ہی نہیں، بلکہ ایران اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی تزویراتی دوستی کا نیا اعلان بھی ہے۔
ینی شفق اخبار نے اس لانچنگ کو دونوں ممالک کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی کے میں تعاون میں اضافے کی ایک واضح علامت قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، "کوثر5۔1"، "پایا" اور "ظفر-2" سیٹلائٹس کا مدار میں پہنچنا نہ صرف ٹیکنالوجی میں ایران کی ترقی کا ثبوت ہے، بلکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ سائنس کے انتہائی اہم شعبوں میں دونوں ملکوں کا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔
اخبار کے مطابق، دونوں ہی ملک مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں، اور یہ شراکت دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے ایک اہم 'موقع' بن جاتی ہے۔ ایران کو روس کی مضبوط لانچنگ کی سہولت مل رہی ہے اور روس کو ایک اہم خطے میں ایک وفادار ساتھی۔ یہ تعاون درحقیقت روس کی جانب سے ساتویں بار کسی ایرانی سیٹلائٹ کو مدار میں پہنچانا سے عبارت تھا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کوئی ایک بار کا معاہدہ نہیں، بلکہ خلائی دور میں ایک پائیدار دوستی کی بنیاد ہے۔
ترکی جیسے ممالک کے لئے ـ جو خود بھی خلائی طاقت بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں ہے، ـ یہ تعاون اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اب خلائی ٹیکنالوجی کا میدان صرف چند بڑے ملکوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ دنیا نئے اتحادوں اور نئی طاقتوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔
یہ سیٹلائٹس، جو ایران کے نجی اور سرکاری شعبوں نے تیار کئے ہیں، اب زمین کی اعلیٰ معیار کی تصویریں بھیجیں گے۔ یہ تصاویر کھیتوں میں، پانی کے ذخائر پر اور جنگلوں میں ملک کی مدد کریں گی، اور یوں ایران کی اپنی ٹیکنالوجی کی کہانی کو ایک نئے باب تک لے جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ