اسلامی جمہوریہ ایران
-
سید عباس عراقچی: امریکا کو ایران کا اعتماد بحال کرکے سفارت کاری کی طرف لوٹنا ہوگا
وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی نے اپنے جاپانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں واضح کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق حالیہ صورتحال میں امریکا اور یورپی ممالک کے حالیہ اقدامات کے بعد یہ ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ایران کا اعتماد بحال کرے اور دوبارہ سفارتی راستہ اختیار کرے۔
-
وان میں ایرانی قونصل خانہ جلد فعال ہوگا، شام کو سب سے بڑا خطرہ اسرائیل سے ہے: عباس عراقچی
ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور ترکیہ محض ہمسایہ نہیں بلکہ قریبی دوست اور برادر ممالک ہیں، جبکہ شام کے لیے سب سے بڑا خطرہ اسرائیلی جارحیت سے لاحق ہے۔
-
دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں:ایرانی آرمی چیف
اسلامی جمہوری ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا حامی ہے
-
ہم ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہیں:پاکستان
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامآباد ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں ملک توانائی، تجارت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔
-
ٹرمپ ان ٹربل؛
چین کا ایران سے تیل کی خریداری میں اضافہ کرنے کا عندیہ
تیل کے شپمنٹس ٹریک کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ گویا ایران کا تیل پانی پر (جہازوں میں) رکا ہؤا ہے، لیکن چینی ریفائنریاں، جو اضافی درآمدی کوٹے کے حصول کے لئے کوشاں تھیں، جس کی اجازت اب انہیں مل گئی ہے۔
-
انڈونیشیا کے یونیورسٹی پروفیسر: ایران سائنسی ترقی اور پابندیوں کے خلاف مزاحمت میں ایک غیر معمولی نمونہ ہے — ایران کو نزدیک جا کر دیکھیں
انڈونیشیا کے یونیورسٹی پروفیسر نے ابنا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ : بہت سی جھوٹی باتیں ان اداروں کی طرف سے پھیلائی جاتی ہیں جو ایران کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو قبول نہیں کرتے؛ تاہم بارہ روزہ جنگ کے بعد کئی عالمی دانشوروں نے کھلے الفاظ میں کہا کہ ایران واحد ایسا ملک ہے جس نے ظلم کے خلاف عملی طور پر کھڑے رہ کر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے، نہ کہ صرف بیانات دیے۔
-
ایران اور روس کا افغانستان۔پاکستان بحران کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدام
افغانستان اور پاکستان کے درمیان کمزور ہوتی جنگ بندی کے تناظر میں ایران اور روس نے گزشتہ ہفتے ایک الگ سفارتی اقدام کا آغاز کیا،
-
اسرائیل ان ٹربل؛
صہیونی میڈیا ایران اور محور مقاومت کی فوجی تیاریوں سے خوفزدہ
اخبار یروشلم پوسٹ نے ایران اور اس کے اتحادیوں یعنی لبنان میں حزب اللہ، یمن میں انصاراللہ اور غزہ میں حماس کی عسکری صلاحیتوں کی بحالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
واشنگٹن کو 12 روزہ جنگ میں ایران کو پہنچنے والے تمام نقصانات کا ازالہ کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت امریکی تعاون سے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف انجام دی گئی ہے
-
علی لاریجانی نے پاکستانی عوام کے نام آیت اللہ خامنہ ای کا خصوصی پیغام پہنچایا
خط میں سپریم لیڈر ایران نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا
-
فیلڈ مارشل سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی۔
-
تہران اور اسلام آباد آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ میں تیزی لا رہے ہیں
پاکستان کے سفیر برائے ایران نے کہا ہے کہ دونوں ممالک آزاد تجارتی معاہدے کے عملی نفاذ میں تیزی لا رہے ہیں اور دوطرفہ تجارت کے لیے تهاتری نظام (بارٹر میکانزم) بھی جلد فعال کردیا جائے گا۔
-
اسپیکر ایاز صادق سے ایرانی رہنما ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات، دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے ملاقات کی۔
-
ایران کا دشمن کی ہر غلطی پر جواب ماضی سے کہیں زیادہ شدید ہوگا:ابراہیم عزیزی
ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اگر دشمن کسی حسابی غلطی کا شکار ہوا، تو ایران کا ردعمل پچھلی ۱۲ روزہ جنگ سے کہیں زیادہ شدید اور بھرپور ہوگا۔
-
ویڈیو| ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان پہنچ گئے
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے ایک تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
-
علی لاریجانی کا اسلام آباد کا دورہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہم کڑی ہے
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی جانب سے اعلان کردہ معلومات کے مطابق، ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا اسلام آباد کا دورہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے کی اہم کڑی ہے۔
-
عراقچی: تفاهمِ قاہرہ باضابطہ طور پر ختم شدہ تصور کیا جائے
ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز میں منظور کی گئی ضدِ ایرانی قرارداد کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے بعد “تفاهم قاہرہ” اب رسمی طور پر ختم شدہ اور غیر معتبر سمجھا جائے گا۔
-
علاقائی تعاون؛
بن سلمان کو پزشکیان کا تحریری پیغام موصول ہؤا، ریاض
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پیر کی شام اعلان کیا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی صدارت نے ملک کے ولی عہد کو ایک تحریری پیغام بھیجا ہے۔
-
علاقائی اتحاد اور تعاون؛
عراقچی کا اپنے قطری ہم منصب کے نام پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے قطر کے وزیر خارجہ کے نام ایک تحریری پیغام بھیجا؛ یہ پیغام دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں کے بارے میں ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی عزتمندانہ سفارت کاری؛
ہماری پالیسی، تسلط پسندی کے خلاف مزاحمت اور سفارت کاری کا خیر مقدم کرنا، ہے، عراقچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس سوال کے جواب میں ـ کہ امریکہ کے تخریبی اقدامات اور ہوسناکیوں کے مقابلے میں کیا پروگرام ہے، کہا: ہماری پالیسی بالکل واضح ہے، ہم اب بھی سفارت کاری کے حامی ہیں اور بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کے قائل ہیں، لیکن ساتھ ہی ہم جبر و زبردستی، تسلط پسندیوں کے آگے جھکیں گے نہیں اور مزاحمت کریں گے۔
-
جوہری پروگرام پر سفارتکاری اور باوقار مذاکرات کےحق میں ہیں: ایران
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کےحق میں رہا ہے۔
-
حق و باطل کی جنگ آج بھی جاری ہے، مزاحمتی بلاک عالمی قوت بن چکا ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جیکب آباد کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تاریخِ انسانیت میں ہمیشہ حق و باطل کا معرکہ برپا رہا ہے اور فتح ہر دور میں حق ہی کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی مزاحمتی محور عالمی طاقتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی شدید اضطراب کا شکار ہیں۔
-
خلیج فارس میں اسمگلنگ نامنظور؛
سپاہ پاسداران کے ہاتھوں ضبط ہونے والے آئل ٹینکر کی ضبطی کی تفصیلات
ذرائع کا کہنا ہے کہ تالارا (Talara) نامی جہاز کو صرف عدالتی حکم کی تعمیل اور ملکی اثاثوں کی غیرقانونی منتقلی روکنے کی غرض سے ضبط کیا گیا ہے۔
-
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہُرمز میں 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لیکر جانیوالے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہُرمز میں 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے کر جانے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی۔
-
ایران کی فکری ترقی؛
مغرب اور ایک خود مختار طاقتور ایران
"انسان انسان کا بھیڑیا ہے"؛ یہ جملہ قبل از مسیح کے مغربی متون سے ماخوذ ہے جس میں مختصر سی تبدیلی کی گئی ہے۔ بعد میں مغربی فلسفیوں نے اپنے معاشرے کی حالت کی بنیاد پر اسے تھیوری کا روپ دیا تاکہ معاشروں کو یہ بات منوائی جا سکے کہ امن و سلامتی طاقت کے خوف کا نتیجہ ہے۔ قدیم نوآبادیاتی دور میں، یہی غیر انسانی ذہنیت 'سفید فام نسل پرستی' کے ساتھ مل گئی اور مغربی تہذیب کو تاریخ کا سب سے بڑا لٹیرا بنا دیا۔
-
تصویری خبر || تہران میں پاسدارانِ انقلاب کی میزائل و ڈرون نمائش؛ اسرائیلی ڈرونز کا ملبہ بھی پیش
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے میوزیم میں میزائلوں اور ڈرونز کی نمائش منعقد کی گئی، جس میں اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران گرائے گئے اسرائیلی ڈرونز کا ملبہ بھی عوام کے مشاہدے کے لیے رکھا گیا۔ یہ نمائش ایران کی دفاعی صلاحیت اور مزاحمتی محاذ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔
-
اسلامآباد میں ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں دو ہمسایہ ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
-
ایران پاکستان تعلقات؛
دورہ پاکستان رہبر انقلاب کی ہدایات کی روشنی میں انجام پایا، ڈاکٹر قالیباف
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر دورہ پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: میرا برادر اور پڑوسی ملک پاکستان کا دورہ حالیہ پارلیمان کو رہبر انقلاب کی ہدایات کی روشنی اور پارلیمانی سفارت کاری کے دائرے میں، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جناب ایاز صادق، کی دعوت پر انجام پایا / پاکستان معاشی، ثقافتی اور سلامتی کے میدانوں میں ایران کے لئے تزویراتی اہمیت رکھتا ہے۔
-
ایران اور پاکستان کو عالمی امن اور اسلامی وحدت میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا:پاکستانی وزیر اعظم
پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان عالمی امن، خطے کی استحکام اور اسلامی وحدت کے لیے اہم اور مشترکہ کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ ہمہ جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
-
ہم ایران کے پُرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے استعمال کی حمایت کریں گے:چین
چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے پُرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے استعمال کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یہ مؤقف چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی اور ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان بدھ کے روز ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ایک سرکاری بیان میں ظاہر کیا گیا۔