ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران کے ایرو اسپیس سائنس دانوں نے امید اور رصد نامی سٹیلائيٹوں کو زمیں کے مدار میں پہنچانے کے بعد اب نوید علم و صنعت نامی سیارچہ کامیابی سے خلامیں روانہ کیا ہے۔ بریگيڈیر جنرل وحیدی نے کہا کہ اس طرح ایران نے مختلف قسم کے سیارچوں کوخلاء میں بھیجنےکی ٹکنالوجی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نوید علم و صنعت نامی سٹیلائٹ تیار کرنے میں یونیورسٹیوں نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سفیر راکٹ کے بارے میں کہا کہ یہ راکٹ تین مرحلوں میں کام کرتا ہے اور آخری مرحلے میں سیارچہ کو زمین کے مدار میں پہنچا دیتا ہے۔ .....
/169