18 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے مصنوعی سیارچے رصد کی بھیجی ہوئي پہلی تصویریں آج صبح وصول کی گئيں ۔

ابنا: نائب وزیردفاع رضا مظفری نے کہا کہ رصد سٹیلائٹ نے آج صبح پہلی تصویریں ارسال کی ہیں۔ اور ڈیٹا کی وصولی سے معلوم ہوتاہے کہ رصد سٹیلائٹ کے سارے سسٹم اچھی طرح کام کررہے ہیں ۔ قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران نے تیرہ رجب مطابق سولہ جون کو مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ ا لسلام کی ولادت باسعادت کے مبارک دن رصد نامی مصنوعی سیارچہ خلا میں بھیجا تھا،جو مدار میں پہنچ کر انسٹھ مرتبہ زمیں کاچکر لگاچکا ہے۔ یادرہے ایران دنیا کے ان نوملکوں میں شامل ہے جن کے پاس فضا میں سٹیلائيٹ بھیجنے کی ٹکنالوجی ہے اور یہ کامیابی ایرانی ماہرین کی زحمتوں کا نتیجہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت