بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آج اتوار 28 دسمبر 2025 کو اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے سب سے بڑے اور اہم خلائی مشنز میں سے ایک کو سرانجام دیا۔ بیک وقت تین نئے ایرانی سیارچے روس کے خلائی اڈے 'وستوچنی' سے روسی راکٹ 'سایوز' کے ذریعے خلا میں پہنچائے گئے۔
منصوبے کے مطابق، یہ سیارے زمین کی سطح سے تقریباً پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر تعینات ہوتے ہیں۔ یہ مدار زمینی مشاہدے، مشاہدے اور عملی ڈیٹا حاصل کرنے اور بھیجنے کے لئے موزوں ہے اور ساتھ ہی زمینی اسٹیشنوں کے ساتھ تیز رفتار مواصلات اور ڈیٹا کی ترسیل ممکن بناتا ہے۔
خلائی ادارے کے سربراہ نے کہا: ایران، سیارے، راکٹ اور ڈیٹا حاصل اور پراسیس کرنے کی ضروری بنیادی ڈھانچے کو ڈیزائن کرنے اور تعمیر کرنے کی بیک وقت صلاحیت کے بدولت، دنیا کے دس سے گیارہ سر فہرست خلائی ممالک میں شامل ہے۔

خلائی ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ نے آج شام تین ایرانی سیاروں کی پرتاب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ملک کے خلائی پروگراموں کی وسعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مختلف کمپنیوں و اداروں کے ساتھ معاہدے اور ڈیزائن و تعمیر شدہ سیاروں کی تکمیل، ایران کی خلائی صنعت کے ترقی، فروغ اور ترقی کی رفتار بڑھنے کی نشاندہی کرتی ہے۔
انھوں نے کہا: نئے کھلاڑیوں، خاص طور پر نجی شعبے اور دانش بنیاد (Knowledge based) کمپنیوں کا داخلہ، ملک کی خلائی صنعت کے لئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ یہ رجحان ٹیکنالوجی کی ترقی کے علاوہ، خلائی صنعت کے معاشی سازی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ اس معاملے پر حکومت میں سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے۔
ایرانی خلائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ سیارچوں کی تصاویر پر مبنی مصنوعات و رپورٹس قابل ذکر اضافی قدر کا باعث بن سکتی ہیں۔ انھوں نے واضح کیا: ملک کی خلائی صنعت کے لئے معاشی قدر کئی پہلوؤں سے متعین کی جا سکتی ہے، جو اس شعبے کے استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
سالاریہ نے عالمی خلائی صنعت میں ایران کی پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے دس سے گیارہ بہترین ممالک میں شامل ہے جو بیک وقت سیارچے، راکٹ اور لانچنگ، ڈیٹا وصولی اور تصویروں کی پراسیسنگ کا بنیادی ڈھانچہ ڈیزائن کرنے اور تعمیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سالوں سے اس شعبے میں مسلسل سرگرم عمل ہے۔
انھوں نے کہا: ہمارے لئے ضروری ہے کہ سیارچوں کی تعداد میں اضافہ کریں، ان کی درستگی و معیار کو بہتر بنائیں اور مواصلاتی، مشاہداتی، ریڈار اور تصویری جیسے مختلف اقسام کے سیارچوں کو ترقی دیں۔ دنیا میں خلائی صنعت مکمل طور پر مسابقتی ہے اور جو ممالک اس شعبے میں داخل ہوئے ہیں، وہ خلا سے فائدہ اٹھانے کی اپنی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ایرانی خلائی ادارے کے سربراہ نے ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: نئے ممالک خلائی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں اور بہت سے ممالک جو پہلے اس صنعت میں کوئی کردار نہیں رکھتے تھے، اب اپنی سرمایہ کاری شروع کر چکے ہیں۔ ہمیں بھی مقامی ٹیکنالوجی، اندرونی افرادی قوت اور اعلی رفتار کے ساتھ ترقی کا راستہ جاری رکھنا چاہئے۔
سالاریہ نے خلائی ممالک میں ایران کے درجے کے بارے میں کہا: ان 10 یا 11 ممالک میں صحیح پوزیشن کا تعین کرنا آسان نہیں ہے، لیکن واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً 200 ممالک میں سے پانچ فیصد سے بھی کم کے پاس مکمل خلائی صلاحیت موجود ہے اور ایران ان ممالک میں سے ایک ہے۔
انھوں نے آخر میں بھیجے گئے سیارچوں کی تکنیکی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حال ہی میں اور ماضی میں لانچ ہونے سیارچے، درستگی و معیار کے لحاظ سے ترقی یافتہ سیارچوں میں شامل ہیں اور تصویر کشی کے شعبے میں تقریباً 15 میٹر کی درستگی حاصل کی ہے، جو ملک کی تکنیکی صلاحیت میں نمایاں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ