18 اکتوبر 2010 - 20:30

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران 2018 میں خلا میں اپنی انسانی شٹل فضا میں روانہ کرے گا / مستقل مواصلاتی سیارچہ اور کئی دیگر سیارچے اسی سال خلا میں روانہ کئے جارہے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس سال فروری میں ایران نے اپنا تیار کردہ سیٹلائٹ راکٹ سے لانچ کرنے اور جاندار اشیاء خلا میں بھیجنے اور واپس اتارنے کا تجربہ کیا تھا اور اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا تھا کہ ایران جلد ہی خلا میں اپنا خلا باز بھیجے گا۔ احمدی نژا د کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انسانی شٹل 2023 میں خلا میں روانہ کرنے کا منصوبہ تھا لیکن دشمنوں کی پابندیوں کی وجہ اس منصوبے کو 5 سال آگے لایا گیا ہے۔صدر نے "ایرانی نوجوان" کے زیر عنوان منعقدہ فیسٹیول میں حاضر ہوکر کہا کہ "سنجش" نامی شٹل 2018 میں فضا میں بھیجی جائے گی؛ یہ شٹل سوفیصد ایرانی ساخت کی ہوگی اور اس کو اندرونی ساخت کے راکٹ کے ذریعے بھیجا جائے گا اور اس کا لانچنگ سسٹم بھی ملک کے اندر ہی تیار کیا جائے گا اور ایرانی سائنسدان ہی اسے کنٹرول کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انسانی شٹل کو خلا میں بھیجنے کے منصوبے کو مقررہ وقت سے پانچ سال قبل عملی جامہ پہنانے کا مقصد دشمنوں کی قراردادوں کا جواب دینا ہے۔ ادھر آئی آر آئی بی کے پارلیمانی امور کے معاون حجت الاسلام سید رمضان موسوی مقدم نے بھی آج 120 ٹی وی اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ ریڈیو اور براڈکاسٹنگ ادارے کے لئے مستقل سیارچہ خلا میں بھیجنے کے امکانات فراہم ہوگئے ہیں۔ 1انھوں نے کہا کہ مغربی طاقتیں تشہیراتی جنگ کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف پابندیوں کا ہتھیار بھی بروئے کار لارہی ہیں اور ان کی پابندیاں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لئے لیز پر لئے جانے والے سیارچوں پر بھی اثر انداز ہوگئی ہیں چنانچہ ہم نے عزم کرلیا ہے کہ ریڈدیو اور ٹیلی ویژن چینلز کو مستقل بنانے کے لئے اپنا مستقل سیارچہ خلا میں روانہ کریں تا کہ ممکنہ مسائل کا سد باب کیا جاسکے۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل وحیدی نی بھی کہا ہے کہ اس سال کئی سیارچے اور ایکسکاویٹرز خلا میں روانہ کئے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سال متعدد خلائی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک کا دفاع نظام بہترین حالت میں ہے اور ایران کی مسلح افواج ہر حال میں دفاع کی تمام تر صلاحیتوں سے لیس اور ہردم تیار ہیں۔ 2انھوں نے امریکی و صہیونی قوتوں کی جانب سے جنگ کے بارے میں تشہیراتی مہم چلانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں انتخابات کے لئی فضا ہموار کی جارہی ہے اور یہ تشہیراتی مہم در حقیقت امریکہ کی حکمران جماعت کے الیکشن کیمپین کا حصہ ہے؛ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکی و صہیونی ماہرین نے کئی بار کہا ہے کہ وہ ایران کی دفاعی و تباہ کن فوجی طاقت کا سامنا نہیں کرسکتے اور اگر انھوں نے کوئی غلطی کی تو وہ کسی بھی مقصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے اور ہم بھی انہیں نصیحت کرتے ہیں کہ ماحول میں زہر افشانی کرکے اسے آلودہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اس سال کئی خلائی منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والا ہے اور کئی سیارچے اور ایکسکاویٹرز خلا میں روانہ کئے جائیں گے۔انھوں نے 2018 میں انسانی شتل خلا میں روانہ کرنے کے بارے میں کہا: ہم نے گذشتہ سال جاندار اشیاء خلا میں بھیج رکھی تھیں چنانچہ ہم نے انسان کو بھی خلا میں روانہ کرنے کے لئے ابتدائی قدم اٹھا لئے ہیں اور مستقبل قریب میں آگے کی جانب تکمیلی اقدامات بھی عمل میں لائے جائیں گے۔......

/110