بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || حزب اللہ لبنان کی سلامتی اور انٹیلی جنس شعبے میں امام زمانہ (علیہ السلام) کے خوش نام سپاہیوں نے نے بڑی صہیونی دشمن کی بیرونی جاسوسی کی تنظیم موساد کی ایک دہشت گرد ٹیم کو ناکام بنایا۔
سلامتی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی پراجیکٹ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا جس کے تحت لبنان میں کئی دہشت گردانہ کاروائیوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ یہ کاروائی لبنان کی عوامی سلامتی کی مشینری کے تعاون سے مکمل ہؤا۔
واضح رہے کہ صہیونی دشمن سے وابستہ ایک نیٹ ورک سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی برسی کی تقریبات پر حملے کرنے پر مامور تھا۔ یہ نیٹ ورک النقاش اور عرمون کے علاقوں میں کچھ گوداموں کو بارود اور سازوسامان تیار کرنے کے لئے استعمال کرتا تھا۔
بقاع غربی کے گاؤں "السلطان یعقوب" کا رہائشی محمد صالح، اس مسئلے میں موساد کا ایک اہم عامل ہونے کے طور پر پہچانا گیا ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
صہیونی موساد کی ٹیموں کا ـ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی برسی کے موقع پر، ایئرپورٹ کے راستے اور حارة حریک کے علاقے میں ان کے مقام شہادت پر پانچ منٹ کے وقفے میں چھ دھماکے کرنے کا منصوبہ تھا۔ اطلاعات کے مطابق، صہیونی دہشت گردوں نے برسی کی تقریب میں لوگوں کے اجتماع کو نشانہ بنانے کے لئے کئی موٹر سائیکل بم دھماکوں اور ایک کار بم دھماکے کا منصوبہ بنایا تھا۔
دشمن کا یہ اقدام عوام میں خوف پھیلانے، لبنان کی سلامتی کی صورت حال کو غیر مستحکم کرنے اور محور مقاومت کے مورال کو نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، لیکن مقاومت کی سلامتی فورسز کی ہوشیاری اور معلوماتی نگرانی کی وجہ سے، اس کے تمام تفصیلی منصوبوں کو عمل درآمد سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا۔
حزب اللہ کی اس کارروائی نے نہ صرف ایک بڑے سانحے کا راستہ روک لیا، بلکہ یہ حزب اللہ کی اطلاعاتی بحالی کو بھی ظاہر کرتا ہے جو موساد کے ساتھ پوشیدہ جنگ میں مصروف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ