16 جون 2025 - 14:14
صہیونی خفیہ ادارے موساد کا ایک گماشتہ پھانسی پر لٹکایا گیا

اسماعیل فکری نامی شخص کو جو صہیونیوں کے لئے جاسوسی کرتا تھا، عدالتی کاروائی مکمل ہونے پر اور سزائے موت پانے کے بعد، اج پھانسی کی سزا دی گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ریاست کے لئے جاسوسی کرنے والے اسماعیل فکری کو فوجداری طریقہ کار کے مکمل عمل سے گذرنے اور سپریم کورٹ میں فیصلے کی تصدیق اور حتمی شکل دینے کے بعد پھانسی دے دی گئی۔
عدلیہ کے اعلان کی بنیاد پر ایک شخص جسے انٹیلی جنس تعاون اور زمین پر فساد پھیلانے اور بدعنوانی اور صہیونی ریاست کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کو فوجداری طریقہ کار کے مکمل عمل سے گذرنے اور سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلے کی توثیق کے بعد آج صبح پھانسی دے دی گئی۔
اسماعیل فکری ولد خدا نظر کو دسمبر ڈیڑھ سال قبل ملک میں ایک پیچیدہ تکنیکی اور انٹیلی جنس آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ ابھی تک صہیونی ریاست کی انٹیلی جنس-دہشت گرد سروس سے منسلک تھا۔
کیس کی دستاویزات کے مطابق اسماعیل فکری نے موساد کے ساتھ تعاون کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو ملک کے بارے میں خفیہ اور حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی اور اس پر انعام حاصل کیا۔
اسماعیل فکری صہیونی ریاست کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ تعاون کے دوران موساد کے دو افسران سے رابطے میں رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha