18 نومبر 2025 - 01:17
اسرائیلی "شمعون ازریزر" کا ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ کا تعلق، ایک سال سے + ویڈیو

ایک اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل نے ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں 27 سالہ صہیونی شمعون ازریزر (Shimon Azrezer) کی گرفتاری کے بارے میں شن بیت اور پولیس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ شخص ایک سال سے زیادہ عرصے سے ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور پیسے کے عوض فوجی اڈوں کی حساس معلومات اور تصاویر منتقل کرتا تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسرائیل کی داخلی سلامتی کی تنظیم اور اسرائیلی پولیس نے کل صبح (اتوار) ایک مشترکہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے "شمعون ازریزر" نامی 27 سالہ شخص کو ایران کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جو ایک سال سے زائد عرصے سے ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھا۔

کہا جاتا ہے کہ ازریزر کو ایران پر صہیونی حملے سے چند گھنٹے قبل ایسے اشارے موصول ہوئے تھے جن کی رو سے انہیں اس حملے کا پتہ چل گیا تھا؛ چنانچہ انھوں نے فوری طور پر متعلقہ ایرانی ایجنٹ سے رابطہ کیا اور اس نے انہیں ـ اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق ـ وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کے قریب کیمرے لگانے کو کہا تھا۔

صہیونی نیٹ ورکس کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'کریات یام' سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ شمعون ازریزر نے اپنی بیوی یا گرل فرینڈ کی مدد سے ـ جو کہ آرمی ریزرو اور فضائیہ میں خدمات انجام دے رہی تھی، ـ فوج اور فضائیہ کے اڈوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا کام کیا تھا۔

شن بیت اور اسرائیلی پولیس کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ شمعون ازریزر ایک سال سے زائد عرصے سے ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کے حکم پر مختلف سیکیورٹی مشنز انجام دیتے تھے، مقبوضہ علاقوں کے اندر حساس مقامات کی تصاویر اور معلومات منتقل کرتا تھا؛ یہاں تک کہ انھوں نے ایرانی ایجنٹوں کو اسرائیلی فوجی اڈوں سے اہم معلومات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔

صہیونی نیٹ ورک نے دعویٰ کیا کہ ازریزر نے اپنی خدمات کے عوض رقم وصول کی تھی، جو اسے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ذریعے منتقل کی گئی ہے۔

صہیونی ٹی وی نیٹ ورک "i24 News" نے رپورٹ دی ہے کہ ازریزر کو 400,000 شیکل کے بھاری قرضوں کا سامنا ہے اور ان کا 'مجرمانہ ریکارڈ' بھی وسیع ہے۔ ایک موقع پر، وہ ایران جانے کے امکان پر بھی غور کرتے رہے ہیں۔

نیٹ ورک کی رپورٹ میں ازریزر اور ایرانی ایجنٹ کے درمیان مبینہ خط و کتابت کا کچھ حصہ بھی نشر کیا گیا ہے۔

صہیونی نیٹ ورک کا دعویٰ ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے "شمعون ازریزر" کے ساتھ خط و کتابت میں نیتن یاہو کے گھر کے قریب کیمرے لگانے کو کہا ہے۔

در این گزارش آمده که این فرد اسرائیلی همچنین به عامل ایرانی گفته که من ممنوع‌الخروج هستم. برای گذرنامه‌ها فکری کن.

جیسا کہ صہیونی نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے، ازریزر نے اپنے ایک خط میں ایرانی ایجنٹ کو یہ بھی بتایا کہ  کہ میں ان لوگوں کا مقروض ہوں جو میرا پیچھا کر رہے ہیں اور انہیں معلوم ہؤا ہے کہ میں آپ سے رابطے میں ہوں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اسرائیلی نے ایرانی ایجنٹ کو یہ بھی کہا کہ میرے باہر جانے پر پابندی ہے۔ پاسپورٹوں کا انتظام کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha