ابنا: لبنان کی سکیورٹی فورس نے الرمیلہ اور بقاع سے ان صہیونی جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے۔ شام میں سرگرم عمل دہشت گردوں سے ان جاسوسوں کے تعلقات، ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے کے تعلق سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل بھی حزب اللہ نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر صہیونی ریاست کے متعدد جاسوسوں کو گرفتار کیا تھا جس سے صہیونی ریاست کو شدید دھچکا لگا تھا۔ صہیونی ریاست حزب اللہ اور لبنان کے خلاف جاسوسی کر کے لبنان اور حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔
.......
/169