13 اپریل 2013 - 19:30
غزہ پٹی پر صہیونی حکومت کے کئی جاسوس گرفتار

فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت داخلہ نے غزہ پٹی میں صہیونی حکومت کے کئی جاسوسوں کو گرفتارکرنے کی اطلاع دی ہے۔

ابنا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان اسلام شہوان نے کہا کہ خود کو پیش کرنے کے لئے صہیونی حکومت کے جاسوسوں کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوگیا ہے جسکی بناء پر  فلسطینی سیکوریٹی فورسز نے  غزہ پٹی میں صہیونی حکومت کے بعض جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران صہیونی حکومت کے کئی جاسوسوں نے گرفتاری دی ہے کہا کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے جاسوسوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے اور بہت جلد غزہ میں جاسوسی مسئلے کا خاتمہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲