3 جون 2011 - 19:30

شام کے شہر حمص میں گرفتار شدہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ زخمی سکیورٹی اہلکاروں کے سربدن سے جدا کر دیا کرتے تھے۔

ابنا: احمد فیصل اللوزنامی ایک دہشت گرد نے ٹی وی پر اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپے ساتھیوں کے ہمراہ دو سکیورٹی اہلکاروں کے سر بدن سے جدا کردئے تھے۔ اس دہشت گردنے اعتراف کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ پیسے اور ہتھیاروں کے بدلے عام شہریوں کو قتل کرتے تھے۔ اس نے بتایا ہے کہ وہ اور اسکے دہشت گرد ساتھی مظاہرین کی آخری صف میں ہوا کرتےتھے اور موقع ملتے ہی مظاہرین پرفائرنگ کر دیا کرتے تھے۔ اس دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ مظاہرین کا قتل عوام کو دھوکہ دینے کے لئے انجام دیا جاتا تھا۔ محمد زقازیق نامی ایک اور دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ وہ پیسے لیکر تخریبی کاروائياں کرتا تھا اور اس نے متعدد مقامات پر پبلک اور نجی اموال میں آگ لگائي ہے۔ ان دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ سلفی شیوخ جوانوں کو شام کی حکومت کے خلاف ورغلا رہے ہیں اور انہیں تخریبی کاروائياں اور عوام کا قتل کرنے پر اکساتے ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔

/110